کراچی میں ہلاکتوں کی وجہ لوڈشیڈنگ، ہلاکتیں پاورسیکٹرکی ناکامی کاثبوت ہیں ،آئی ایم ایف ،پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال خراب ہے ،حکومت کواسٹرکچراصلاحات پرعملدرآمدکیلئے سیاسی مشکلات کاسامناہے ، مختلف شعبوں کی نجکاری کی ڈیڈلائن بھی مقررکردی گئی ہے ،سربراہ آئی ایم ایف مشن ،ہیرالڈفنگر

جمعہ 3 جولائی 2015 08:45

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جولائی۔2015ءِ)عالمی مالیاتی فنڈآئی ایم ایف نے کراچی میں ہلاکتوں کی وجہ لوڈشیڈنگ کوقراردیتے ہوئے کہاکہ ہلاکتیں پاورسیکٹرکی ناکامی کاثبوت ہیں ،پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال خراب ہے ،حکومت کواسٹرکچراصلاحات پرعملدرآمدکیلئے سیاسی مشکلات کاسامناہے ،پاکستان میں مختلف شعبوں کی نجکاری کی ڈیڈلائن بھی مقررکردی گئی ہے ۔

آئی ایم ایف مشن کے سربراہ ہیرالڈفنگرنے کراچی میں 1200ہلاکتوں پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں بیشترہلاکتیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث ہوئی کراچی میں ہلاکتیں پاورسیکٹرکی ناکامی کاثبوت ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کوترجیحی بنیادوں پرنجی شعبے کے حوالے کیاجائے ہیرالڈفنگرنے کہاکہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کوپرائیویٹائزکیاجائے اورتقسیم کارکمپنیوں کی صلاحیت بڑھائی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سرکلرڈیٹ615ارب تک پہنچ چکاہے بجلی کے بلوں کی مکمل ریکوری نہیں کی جارہی ۔انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری مشکل مرحلہ ہے ،پی آئی اے کی نجکاری دسمبرتک مکمل ہوسکتی ہے ،ہیرالڈفنگرنے کہاکہ پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال خراب ہے ،حکومت کواسٹرکچراصلاحات پرعملدرآمدمیں سیاسی مشکلات کاسامناہے ۔انہوں نے بجلی کے بلوں پرمختلف سرچارجزختم کرنے کے حوالے سے ہائی کورٹ کے فیصلے پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ہائی کورٹ کافیصلہ برقراررہاتومتبادل راستہ اختیارکرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ،سرچارجزختم کئے گئے توحکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کریگی ۔

انہوں نے کہاکہ نیپراایکٹ میں بھی مناسب ترامیم کی جائیں گی ،بجلی کی لوڈشیڈنگ 6گھنٹے سے زائدکی جارہی ہے ۔انہوں نے پاکستان میں نجکاری کے حوالے سے کہاکہ فیصل آبادپاورکمپنی کی نجاری کی ڈیڈلائن مارچ2016ء مقررہے آئیسکواورلیسکوکی نجکاری جون2016ء اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن بھی جون 2016ء تک نجی شعبے کوفروخت کردی جائے گی یارکودسمبر2015،کوٹ ادوپاورکے 40فیصدحصص دسمبر2015جام شوروپاورکی نجکاری اپریل2016تک کی جائے گی

متعلقہ عنوان :