اسلام آباد، پاک بھارت قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ، پاکستان میں 355 ماہی گیروں سمیت 403 بھارتی قیدی جبکہ بھارت میں 27 ماہی گیروں سمیت 278 پاکستان قید ہیں ترجمان وزارت خارجہ

جمعرات 2 جولائی 2015 09:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جولائی۔2015ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان یدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ پاکستان میں 355 ماہی گیروں سمیت 403 بھارتی قیدی جبکہ بھارت میں 27 ماہی گیروں سمیت 278 پاکستان قید ہیں ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان نے اپنی جیلوں میں قید بھارتی قیدیوں کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کردی ہے پاکستان میں کل 403 بھارتی قید ہیں جن میں 355 ماہی گیر اور 48 عام بھارتی شہری ہیں دوسری جانب بھارت نے ئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کو فہرست دی ہے جس کے مطابق بھارتی جیلوں میں 251 عام پاکستانی شہری اور ستائیس ماہی گیر قید ہیں۔

متعلقہ عنوان :