اسلام آباد، برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 2 جولائی 2015 09:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جولائی۔2015ء) برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا فلپ بارٹن نے آپریسن ضرب عضب میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا اور گرمی سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے بدھ کے روز اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک برطانیہ دفاعی تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر فلپ بارٹن نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہیں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دفاعی تعلقات فروغ پا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضرب عضب آپریشن سے پاکستان میں سلامتی کی صورتحال پر بہتری آئی ہے دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان اور برطانیہ کے درمیان موجودہ دفاعی فورم میں پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :