کراچی، موسمیاتی تبدیلیاں پوری دنیا کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن گئیں،تبدیلیوں سے پاکستان بھی بری طرح متاثر ہورہا ہے

جمعرات 2 جولائی 2015 09:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جولائی۔2015ء) موسمیاتی تبدیلیاں پوری دنیا کے لئے سب سے بڑا خطرہ بنی ہوئی ہیں ، ان تبدیلیوں سے پاکستان بھی بری طرح متاثر ہورہا ہے ، موسمی تغیرات کے باعث ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے حکومت نے پاکستان کے 12فیصد رقبے پر جنگلات اگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

موسم میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیاں مستقبل میں بڑے خطرے کی گھنٹی بجا رہی ہیں ۔ درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ، بارشوں کے اوقات میں رد و بدل اور سیلاب آنے کی بڑی وجہ جنگلات کا خاتمہ ہے ۔ گزشتہ چند سالوں سے آنے والے سیلاب بھی موسمیاتی تغیرکے باعث ہی آئے ۔ ملک میں تیزی سے رونما ہوتی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث حکومت نے پاکستان کے 12فیصد رقبے پر جنگلات اگانے کا فیصلہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :