اسحاق ڈار کی بیجنگ میں سعودی ہم منصب سے ملاقات، اے آئی آئی بی کی آؤٹ لک اور جامع کی مستقبل میں کام کرنے ، اے آئی آئی بی کی صدارت کیلئے الیکشن اور عالمی اہمیت کے معاملات پر بات چیت ،وزیر خزانہ کی برونائی ، آذربائیجان ، جارجیا ، سری لنکا ، ترکی اور اومانی حکام سے بھی ملاقاتیں

جمعرات 2 جولائی 2015 09:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جولائی۔2015ء)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بیجنگ ایشیا انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کی دستخط تقریب کے موقع پر سعودی ہم منصب سے ملاقات ۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق اس دوران دونوں رہنماؤں کے مابین اے آئی آئی بی کی آؤٹ لک اور جامع کی مستقبل میں کام کرنے ، اے آئی آئی بی کی صدارت کے لئے ہونے والے الیکشن اور عالمی اہمیت کے معاملات پر بات چیت کی گئی اس کے علاوہ وزیر خزانہ کی برونائی ، آذربائیجان ، جارجیا ، سری لنکا ، ترکی اور اومان کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں جس میں ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے معاملات پر بات چیت کی گئی یادرہے کہ ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک بورڈ آف ڈائریکٹر ممبرز ممالک سے منتخب کئے جائے گا بینک کے بار بورڈ آف ڈائریکٹر جن میں نو ڈائریکٹرز جبکہ تین ڈائریکٹرز نان ریجن ممالک کو منتخب کرینگے ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کا سرمایہ سو ارب ڈالر کا ہے یہ رقم ریجن کے ممالک معاشی اور انفراسٹرکچر کی ترقی پر خرچ کئے جائینگے ۔