آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے پی ایس ڈی پی رقوم کے اجراء میں کمی

بدھ 1 جولائی 2015 09:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جولائی۔2015ء)حکومت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ کے اخراجات کا تحفظ کرنے کا وعدہ پورا نہ کرسکی اور مالی سال کے خاتمے تک437ارب روپے جاری کرسکی،یہ اقدام عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کی شرط پورا کرنے کیلئے ضروری تھا۔پارلیمنٹ کے منظور کردہ525 ارب روپے کے پی ایس ڈی پی کے برعکس وزارت منصوبہ بندی اور ترقی سے صرف437ارب روپے29جون کو جاری کئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ڈی پی اخراجات کے سکڑنے کے باوجود حکومت پھر بھی بجٹ خسارے کی شرط پورا نہیں کرسکتی اور آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے استثنیٰ حاصل کرنا ہوگا اور آئی ایم ایف کا آٹھویں جائزہ اجلاس اگست میں متوقع ہے،حقیقی ترقیاتی اخراجات وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جاری کردہ قدرے کم ہے اور اخراجات کے آخری اعداد وشمار اگلے ماہ کے آخر تک دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ دوسرا مسلسل سال ہوگا جب مسلم لیگ(ن) کی حکومت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ اخراجات کا تحفظ نہیں کرسکی ہے،گزشتہ سال بھی حکومت نے پی ایس ڈی پی میں105ارب روپے کی کٹوتی کی تھی۔وزارت منصوبہ بندی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں میں ہی رقوم کا اجراء456ارب روپے تک بڑھ جائے گا کیونکہ وزارت13ارب روپے کی غیر ملکی فنڈنگ کی توقع کر رہی ہے اور 6ارب روپے دیگر بھی مختلف پروجیکٹس کیلئے ریلیز کردئیے جائیں گے

متعلقہ عنوان :