سندھ میں گورنرراج کاکوئی امکان نہیں،عابدشیرعلی،کراچی کامسئلہ سندھ خودمختاری کاہے ،اس حوالے سے وزیرداخلہ بہت جلدبریفنگ دیں گے،وزیرمملکت برائے پانی وبجلی

بدھ 1 جولائی 2015 09:22

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جولائی۔2015ء)وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیرعلی نے کہاہے کہ صوبہ سندھ میں گورنرراج کاکوئی امکان نہیں،کراچی کامسئلہ سندھ خودمختاری کاہے ،اس حوالے سے وزیرداخلہ بہت جلدبریفنگ دیں گے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیرمملکت عابدشیرعلی نے کہاکہ سندھ میں کوئی گورنرراج لگانے کاامکان نہیں ،سندھ میں امن خراب کرنے کے خلاف کارروائی کی جائے گی ،کراچی آپریشن کامیابی کی جانب گامزن ہے ،اس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کے سامنے ثبوت پیش نہیں کرسکے ،عمران خان کی سوچ تخریبی جبکہ وزیراعظم کی سوچ تعمیری ہے ،عمران خان جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعدمنہ چھپائیں گے ،اس کے پاس اس کے بعدکہنے کوکچھ نہیں ہوگا۔عمران خان جوکچھ کرلیں انتخابات 2018ء میں ہونگے ۔عمران خان گلگت بلتستان میں شکست کے بعداب بہت پریشان ہیں ،ان کاکہناتھاکہ شیخ رشیدکی بات کوان کے گھروالے سنجیدگی سے نہیں لیتے ان کے بیان پرتبصرہ کرنے کی ضرورت ہی نہیں ،وہ سنجیدہ انسان نہیں ہیں