پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، آ رمی چیف نے وزیر اعظم کو اعتماد میں لے لیا، سیاسی وعسکری قیادت کا بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ ،، ملا قا ت میں ایم کیو ایم سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ ملک میں امن واما ن سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 1 جولائی 2015 09:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جولائی۔2015ء)ملک کی سیاسی و عسکری قیادت نے بھارتی مداخلت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے پر اتفاق کرتے ہوئے اس کے ٹھوس ثبوت اقوام متحدہ کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ ملک میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کا فائنل راؤنڈ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق منگل کے روز وزیر اعظم نوازشریف سے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے یہاں وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے جس میں ملک کی سکیورٹی صورت حال اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب پر تبادلہ خیال کیا گیا،آرمی چیف نے کراچی میں امن وامان اور دہشتگر دو ں کے خلا ف جاری آپریشن ضرب عضب پروزیر اعظم کو بریفنگ دی جس پر دونوں رہنماؤں نے ملک میں امن وامان اور سکیورٹی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ملاقات میں ایم کیو ایم کی بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ سے فنڈنگ سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ بھی زیر بحث آئی اور اس حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پرغورو غوض کیا گیا۔ملاقات میں آرمی چیف نے وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا ہے کہ ملک کی سکیورٹی ایجنسیز کے پاس پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ٹھوس شواہد موجود ہیں جس سے پوری دنیا میں بھارت کاچہرہ بے نقاب ہو جائیگا۔