وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویز مسترد کردی ، عوام سے چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا کبھی وعدہ کیا نہ جھوٹ بول کر ووٹ مانگے ،یقین ہے بجلی بحران پر 2017 ء تک قابو پالیں گے، اگر کبھی کبھی کسی جگہ بجلی نہیں آتی تو عوام صبر کیساتھ برداشت کریں، اسلام آباد ایکسپریس وے توسیعی منصو بے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب
بدھ 1 جولائی 2015 09:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جولائی۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران عوام پر کوئی بوجھ نہیں ڈالیں گے ،عوام سے چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا کبھی وعدہ نہیں کیا اور نہ جھوٹ بول کر ووٹ مانگے، بجلی کا سسٹم تھوڑا اوپر نیچے ہو جائے تو عوام پریشان نہ ہوا کرے، اگر کبھی کبھی کسی جگہ بجلی نہیں آتی تو صبر کیساتھ برداشت کریں۔
وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد ایکسپریس وے سنگل فری توسیعی منصو نے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا میں اسلام آباد ایکسپریس وے سگنل فری توسیع منصوبہ کے سنگ بنیاد پر خوشی محسوس کررہا ہوں۔(جاری ہے)
یہ سگنل فری منصوبہ اسلام آباد کے زیروپوائنٹ سے فیض آباد اور پھر اگست کے مہینے میں فیض آباد سے کورال اور وہاں سے ائیرپورٹ تک تعمیر کیا جارہا ہے جو 24 کلومیٹر شاہراہ بنتی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر ہائی وے کی تاخیر پر ہمیں افسوس ہے قومی منصوبوں کی تاخیر میں ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے۔
مستقبل میں روات کو کشمیر ہائی وے سے لنک کرنے کا بھی پروگرام ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر ہائی وے منصوبہ میں بدعنوانی ہوئی ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں انہوں نے کہا کہ میٹرو بس کی تعمیر پر تنقید کرنے والے آج خود اسکی حمایت کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سی ڈی اے کو اسلام آباد کی تمام سڑکیں تعمیرکرانے کیلئے پانچ ارب روپے جاری کردیئے دارالحکومت کو حقیقی معنوں میں دارالخلافہ نظر آنا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ صرف شاہراہیں نہیں۔ دیگر منصوبوں پر بھی کام شروع ہورہا ہے اسلام آباد کی شاہراہیں بیں الاقوامی معیار کے مطابق بنائیں گے۔ شاہراہوں کے منصوبے لگنے کے ساتھ ساتھ بجلی کے کارخانے بھی لگ رہے ہیں ۔ تربیلا ٹرمینل فور کی تکمیل 2017 ء میں مکمل ہوجائے گی اس سے 1400 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی نیلم جہلم ڈیم کی تعمیر سے 960 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ان کا کہنا تھا کہ میں نے وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے کہا کہ اگلے سال تک ایل این جی سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ لگائیں۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 7 روپے 30 پیسے بڑھانے کی تجویز کی گئی تھی جسے مسترد کردیا گیا ہے اور عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود اس کی قیمت میں اضافہ نہیں کر رہی جس کے باعث حکومت کو ڈھائی ارب روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ بجلی کے بحران پر 2017 ء تک قابو پالیں گے 2017 ء تک عوام کو کم قیمت پر بجلی ملے گی ہمارے دور حکومت میں بجلی کے نرخ میں پانچ روپے بتیس پیسے کی کمی ہوئی ہے یہ معمولی بات نہیں ایل این جی سے 3600 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ اس سال پچھلے سال کی نسبت بجلی کی لوڈ شیڈنگ کمی ہوئی جہاں لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے وہاں چوری کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ کراچی میٹرو بس منصوبے کیلئے آٹھ ارب روپے رکھے گئے ہیں یہ منصوبہ ڈیڑھ دو سال میں مکمل کریں گے۔ کراچی کے حالات معمول پر لانے اور بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہیں کراچی آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور جاری رہے گا جب تک کراچی میں امن قائم نہیں ہوتا انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کردیں گے اور نہ ہی کوئی جھوٹ بول کر عوام سے ووٹ مانگے ہیں ہمیشہ عوام کو حقائق سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ بجلی کا سسٹم تھوڑا اوپر نیچے ہو جائے تو عوام پریشان نہ ہوا کرے۔ تھوڑا سا بھی مسئلہ ہوتا ہے تو لوگ ڈنڈے لے کر سڑکوں پر آ جاتے ہیں۔ اگر کبھی کبھی کسی جگہ بجلی نہیں آتی تو صبر کیساتھ برداشت کریں۔وزیراعظم نواز شریف نے آج بدھ کو کراچی جانے کا بھی اعلان کیا او ر کہا کہ شہر قائد بھی اب مختلف نظر آئے گا، لاہور ایئر پورٹ کو ہمارے مجوزہ منصوبے کے مطابق نہیں بنایا گیا، ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ٹرمینل علیحدہ کرنیکا منصوبہ بنارہے ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 1 جولائی 2015 کی مزید خبریں
-
کیریبیئن پریمیئرلیگ: عمراکمل ویسٹ انڈیزروانہ،سلیکشن کمیٹی نے انکو ٹیم میں شامل کیا تو انکی پہلی ترجیح پاکستان کے لئے کھیلنا ہوگا، عمر اکمل
-
پی ایچ ایف کے عہدیدار دورہ یورپ پر سیر و تفریح میں مصروف،کھلاڑیوں کے لیے یومیہ الاوٴنس تو بیس ڈالر ہے لیکن فیڈریشن کے عہدیدار ڈھائی سو امریکی ڈالر یومیہ الاوٴنس لے کر بیلجیئم، ہالینڈ اور فرانس میں ... مزید
-
کراچی :موسم سرما کے دوران شدید سردی کا خدشہ،موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے کراچی میں ہلا کتوں کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ، کمیٹی دو ہفتوں کے اندر رپورٹ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کو ... مزید
-
بلوچ باغی تنظیموں کے مابین جھڑپیں اور سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 34 ہلاک،28زخمی ، سرچ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے باغیوں میں کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کا بھائی اور ... مزید
-
اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے ،کلمہ طیبہ کا ورد
-
الیکشن ٹریبونلز کی مدت میں 5 ویں بار توسیع، مزید 2 ماہ کام جاری رکھنے کی ہدایت
-
نیٹو کنٹینرز حملہ کیس:تحریک طالبان کے3 کارکنوں کو 8,8 بار سزائے موت کی سزا
-
چنیوٹ، باپ نے بیٹی او ربیوی کو بد چلنی کے شبہ میں فائر نگ کر کے قتل کر دیا، خو د پر بھی فائر نگ کردی ، ہسپتال میں دم توڑ گیا
-
پشاور، چار خواتین کے قتل میں ملوث سپیشل پولیس فورس کے اہلکار ملازمت سے معطل
-
انڈونیشیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 100 سے زائد افراد ہلاک،طیارہ دو مکانات اور ایک ہوٹل پر گرا اور اس میں آگ لگ گئی،امدادی کارروائیاں شروع
-
داعش برطانیہ میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہی ہے،بر طا نو ی وزیر اعظم ،شدت پسند مغرب کے لیے حقیقی خطرہ ہیں،عدم برداشت کا مظاہرہ کرنے والے کسی نرمی کے مستحق نہیں: ڈیوڈ کیمرون کا انتباہ
-
شام میں کارروائی کے لیے ترکی کی 18 ہزار سپاہ تیار!، تر ک حکو مت نے داعش کے بڑھتے خطرے کوروکنے کے لییشام کے ملحقہ سر حدی علا قو ں میں داخل ہو نے کے لئے فوج کو گر ین سگنل دیدیا ہے
-
فرانس سے نفرت کے پرچارپر 10 آئمہ بیدخل،حکومت شدت پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پورے عزم کے ساتھ لڑ رہی ہے کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جا رہی،فرانسیسی وزیر داخلہ
-
ہسپانوی شہزادی ملزمہ کی حیثیت سے عدالت میں حاضر ہوں گی، شہزادی پر الزام ہے کہ وہ معروف کرپشن کیس ”نوس“ میں شامل ہیں اوریہ ٹیکس چوری کاکیس ہے
-
مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے عراق میں داخل ہوسکتے ہیں: ایران، داعش اگراہل تشیع کے مقدس مقامات کی طرف بڑھی تو ایران کو ان مقامات کے دفاع کے لیے آنے سے کوئی نہیں روک سکے گا،میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی
-
مکہ، موٹرسائیکل کے کرائے جہاز کے ٹکٹ سے مہنگے،بہت سے عازمین عمرہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بہت زیادہ رش ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل کو ترجیح دیتے ہیں، مالکان عازمین کی مجبوری سے فائدہ اْٹھاتے ہیں اور ان ... مزید
-
بیٹے کی خوفناک حرکت پر نادم باپ کا اصل مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ، سلیمان القباع ، نہیں جانتا بیٹے کو کب اور کن گناہ گار ہاتھوں نے ایک ایسے اقدام پر تیار کیا ۔ کویت مسجد کے خودکش بمبار کے والد کی ... مزید
-
امریکا فرانسیسی اقتصادی سرگرمیوں کی بھی جاسوسی کرتا رہا ہے، وکی لیکس
-
اسرائیل نے سویڈش امدادی بحری جہاز کا عملہ ملک بدر کر دیا
-
ہر تیسرے امریکی کے پاس کوئی نہ کوئی ہتھیار موجود ہے، جائزہ
-
سعودی عرب، 4 ایشیائی خواتین نشہ آور گولیاں اسمگل کر تے ہوئے گرفتار
-
وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویز مسترد کردی ، عوام سے چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا کبھی وعدہ کیا نہ جھوٹ بول کر ووٹ مانگے ،یقین ہے بجلی بحران پر 2017 ء تک قابو پالیں گے، ... مزید
-
صدر مملکت ممنون حسین نے مالی سال 2015-16 کے فنانس بل کی منظوری دے دی
-
طارق میر سے منسوب مبینہ اعترافی بیان کا ریکارڈ لندن پولیس دستاویزات کا حصہ نہیں، ترجمان میٹرو پولیٹن پولیس، ایم کیو ایم کے خلاف لندن میٹرو پولیٹن پولیس کی ایک اور دستاویز سامنے آگئی، الطاف حسین ... مزید
-
انکوائری کمیشن، تحریک انصاف نے مزید ثبوت جمع کرادئیے،90 لاکھ اضافی بیلٹ پیپرزچھاپے گئے ،کس نے کیاکیا؟کسی کا احتساب تک نہیں کیاگیا،حفیظ پیرزادہ ، عام انتخابات میں الیکشن کمیشن اپنی قانونی ذمہ داریاں ... مزید
-
بھارتی مداخلت ، پاکستان نے اقوام متحدہ کو لکھے جانے والے خط کا مسودہ تیار کر لیا،بھارتی وزیر اعظم کا پاکستان توڑنے میں ملوث ہونے کا اعترافی بیان کو بھی بنیاد بنایا گیا ہے متن کی حتمی منظوری وزیراعظم ... مزید
-
پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، آ رمی چیف نے وزیر اعظم کو اعتماد میں لے لیا، سیاسی وعسکری قیادت کا بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ ،، ملا قا ت میں ایم ... مزید
-
عام انتخا بات میں (ن) لیگ، الیکشن کمیشن اور آر اوز نے مل کر گیم کی ہے ، عمران خان ،آج ہم نے دھاندلی کے ثبوت دے دیئے ہیں ، الیکشن کمیشن کے مطابق اتنے بڑے الیکشن میں یہ چھوٹی غلطی ہے،ا لیکشن کمیشن کو دھاندلی ... مزید
-
سربراہ عوامی تحریک کی مرکزی سیکرٹریٹ آمد،رہنماؤں کی طرف سے والہانہ استقبال،میری صحت کو میرے حوصلے کا ساتھ دینا پڑے گا ،شہید کارکنوں کی کمی محسوس کرتا ہوں، طاہر القادری،گوشہ درود کی کھڑکیوں پر ... مزید
-
بلوچستان میں” را“ کی شروع سے مداخلت رہی ہے ، شواہد اب کراچی تک جا پہنچے ہیں،سرفراز بگٹی ، ایم کیو ایم کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر پابندی عائد کی جائے، کوئٹہ میں سیکورٹی زون بنارہے ہیں صوبائی حکومت ... مزید
-
افغانستان پر امریکی قبضے کے بعد افیون کے کاشت میں 32فیصد اضافہ ہوا ،پی اے سی میں انکشاف ، افغانستان سے افیون کا 40فیصد حصہ پاکستان کے راستے بیرونی دنیا میں سمگل ہوتا ہے، جنگ سے قبل ملک میں 7000ہیکٹر ... مزید
-
سندھ میں گورنرراج کاکوئی امکان نہیں،عابدشیرعلی،کراچی کامسئلہ سندھ خودمختاری کاہے ،اس حوالے سے وزیرداخلہ بہت جلدبریفنگ دیں گے،وزیرمملکت برائے پانی وبجلی
-
عمران فاروق قتل، سکارٹ لینڈ یارڈ ٹیم کی معاونت اور مزید تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل
-
آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے پی ایس ڈی پی رقوم کے اجراء میں کمی
-
چاند دیکھنے کا معمہ ،وزارت مذہبی امور کا ایک اور کمیٹی بنانے کا فیصلہ،کمیٹی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سفارشات مرتب کر کے وزارت کو پیش کرے گی
-
ایرانی سرحدی سیکورٹی فورسز کی پاکستانی حدود میں گو لہ باری ،گولے سول آبادی پر دھماکوں سے پھٹ گئے ،کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
-
چینی آبدوزوں کی پاکستانی پانیوں میں داخلے کی رپورٹس پر گہری نظر ہے ،بھارت،بحریہ کو تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بھرپور طریقے سے اس کی صلاحیتوں کو فروغ دیا جائے گا،وائس ایڈمرل بھارتی بحریہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.