وزیر اعظم آئندہ ماہ5 جولائی سے 4 ممالک کا دورہ کریں گے،رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب گزاریں گے

منگل 30 جون 2015 09:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جون۔2015ء)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف آئندہ ماہ 4 ممالک کے غیر ملکی دورے پر جائیں گے ،وزیر اعظم رمضان کا آخری عشرہ اور نماز عید سعودی عرب میں ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف آئندہ ماہ 5 جولائی سے روس سمیت4 ممالک کا دورہ کریں گے ،وزیر اعظم اپنے 15 روزہ غیر ملکی دورہ میں روس ،برطانیہ ،ناروے اور سعودی عرب جائیں گے،رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم دورہ روس کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے جس کے بعد وزیر اعظم برطانیہ جائیں گے جہاں اپنا طبی معائنہ کرائیں گے ،رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے اور نماز عید ادا کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :