اقتصادی راہداری کے دوراستے”ایم ایٹ اوراین پچاسی“بروقت مکمل کئے جائیں گے،احسن اقبال

منگل 30 جون 2015 09:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جون۔2015ء)منصوبہ بندی ا ورترقی کے وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہاہے کہ بلوچستان میں واقع پاکستان چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کے دوراستے ایم ایٹ اوراین پچاسی کوبروقت مکمل کیاجائے ،دونوں راستوں کے دورے کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہاکہ اقتصادی راہداری کامغربی روٹ مکمل ہونے سے بلوچستان میں ترقی کے نئے دورکاآغازہوگا۔

اقتصادی منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان کے عوام کوترقی اورروزگارکے بے پناہ مواقع اورفوائدحاصل ہوں گے اورغربت کے خاتمے میں مددملے گی۔وفاقی وزیرنے ایف ڈبلیواوردیگراداروں کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہاکہ پوری قوم کوان پرفخرہے ،احسن اقبال نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ،اوراس کیلئے حکومت ہرممکن وسائل بروئے کارلائے گی،فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل محمدافضل نے کہاکہ ایم ایٹ اوراین پچاسی کی بروقت تکمیل کیلئے ایف ڈبلیواودن رات کام کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وفاقی وزیرنے ایم ایٹ اوراین پچاسی کے فضائی جائزہ کے بعددونوں روٹس کازمینی دورہ کیااورموقع پرجاری کام کاجائزہ لیا۔ایف ڈبلیواوحکام کی جانب سے وفاقی وزیرکوبلوچستان میں ایم ایٹ اوراین پچاسی پرجاری کام کے بارے میں مکمل بریفنگ بھی دی ،وفاقی وزیرنے سہرات،تلار،دشت ،تربت اورخضدارکادورہ کیا

متعلقہ عنوان :