کراچی، سکاٹ لینڈ یارڈ نے عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران سے دوبارہ بیان ریکارڈ کر لیا

منگل 30 جون 2015 09:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جون۔2015ء) سکاٹ لینڈ یارڈ نے عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران سے دوبارہ بیان ریکارڈ کر لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ کے 2 رکنی تحقیقاتی ٹیم عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ فاروق کے رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کے ان سے دوبارہ بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست کی۔

(جاری ہے)

انہیں بتایا گیا کہ عمران فاروق قتل کیس میں ایک اہم گواہ ہے۔

لندن پولیس کا کہنا تھا کہ عمران فاروق کی بیوہ سے لی گئی معلومات مددگار ثابت ہونگی۔ شمائلہ عمران نے انہیں بتایا کہ میں اس وقت شدید دباؤ میں ہوں انہیں تھوڑا سا وقت دیا جائے لندن پولیس کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات ایک منطقی انجام تک پہنچ گئی ہیں بہت جلد ذمہ داران انصاف کے کٹہرے میں کھڑے ہونگے۔

متعلقہ عنوان :