الیکشن کمیشن اور(ن) لیگ آپس میں ملے ہوئے ہیں،عمران خان،الیکشن کمیشن کے پاس ڈھائی کروڑ ووٹوں کا حساب ہی نہیں،الیکشن کمیشن قانون کے مطابق انتخابات کرانے میں مکمل طور پر ناکام رہا ،حکو مت کی آئندہ دو ہفتوں تک مزید 2وکٹیں گر جائیں گی،انٹر پارٹی میں ہم سے بہت سے غلطیاں ہوئیں مگر آئندہ پارٹی انتخابات مکمل طور پر شفاف اور پر امن ہو نگے‘ہمیں پارٹی میں اختلافات کو ختم کرنا ہو گا ورنہ (ن) لیگ کو فائد ہو گا، پارٹی اجلاس سے خطاب ،میڈیا سے گفتگو

منگل 30 جون 2015 09:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جون۔2015ء)چےئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور(ن) لیگ آپس میں ملے ہوئے ہیں،الیکشن کمیشن کے پاس ڈھائی کروڑ ووٹوں کا حساب ہی نہیں،الیکشن کمیشن قانون کے مطابق انتخابات کرانے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز چےئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور مسلم لیگ نواز مکمل طور پر ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں اور انکوائری کمیشن کے سامنے بھی الیکشن کمیشن نے نواز لیگ کی طرف داری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب الیکشن کمیشن سے پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ ان کے پاس تمام تر مواد موجود ہے لیکن جب انکوائری کمیشن کی طرف سے سامان منگوایا گیا تو پتہ چلا کہ فارم15موجودہی نہیں تھا،پھر انکوائری کمیشن نے فارم 15دینے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

فارم15کے بغیر فارم14کی کوئی اہمیت نہں ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں80سے90فیصد فارم 15غائب ہیں اور الیکشن کمیشن کے پاس ڈھائی کروڑ ووٹوں کا حساب ہی نہیں ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات 2013ء میں اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے بعد ازاں تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ حکو مت کی آئندہ دو ہفتوں تک مزید 2وکٹیں گر جائیں گی ‘انٹر پارٹی میں ہم سے بہت سے غلطیاں ہوئیں مگر آئندہ پارٹی انتخابات مکمل طور پر شفاف اور پر امن ہو نگے‘ہمیں پارٹی میں اختلافات کو ختم کرنا ہو گا ورنہ (ن) لیگ کو فائد ہو گا ۔

وہ سوموار کے روز لاہو ر میں پارٹی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پروائس چئیرمین شاہ محمود قریشی، جنرل سیکرٹری جہانگیر خان ترین، آرگنائزر لاہور شفقت محمود، ڈپٹی آرگنائزر مہر واجد عظیم، صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور اور اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید ،چئیرمین کے پولٹیکل ایڈوائزر اعجاز احمد وچوہدری ، عبدالعلیم خان، میاں اسلم اقبال، ڈاکٹر عاطف الدین،ایم پی ایز، ڈاکٹر نوشین حامد معراج، سعدیہ سہیل، شنیلاروت اور حامد معراج، سلونی بخاری، شعیب صدیقی، شبیر سیال، جمشید اقبال چیمہ، یاسر گیلانی ، ولید اقبال، روبینہ شاہین، یامین ٹیپو ، جمشید بٹ، ڈاکٹر زرقا تیمور، نیلم اشرف، عثمان حمزہ، راشد ریاض، ثانیہ کامران، ثوبیہ کمال سمیت ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی، وومن ، یوتھ کونسل، لیگل کمیٹی کے ارکان ، ٹکٹ ہولڈرز، پارٹی کے اہم رہنما ؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد میں موجود تھے تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہایم کیوایم کا دہشت گردی میں ملوث ہو نا ثابت ہو رہا ہے اور بھارت سے پاکستان میں امن تباہ کرنے کیلئے الطاف حسین اور ایم کیوایم کا پیسے لینے کا معاملہ بھی قوم کے سامنے آنے کے بعد ایم کیوایم کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مشکل وقت میں ایم کیوایم کے خلاف کراچی میں سیاست کی ہے اور ہم پہلے دن سے کہتے رہے ہیں کہ ایم کیوایم دہشت گردہے اور آج عالمی میڈیا اور دیگر ادارے بھی ایم کیوایم کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کی تصد یق کر رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا سندھ میں حکو مت مکمل ناکام ہو چکی ہے اور وہاں پر ہونیوالی ہلاکتوں کی ذمہ داری وفاقی اور صوبائی حکو مت پر عائد ہو تی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے خلاف جوڈیشل کمیشن کا قیام ہمارا بہت بڑی کا میابی ہے کیونکہ اس کمیشن کے قیام سے نہ صرف دھاندلی بے نقاب ہو رہی ہے بلکہ عام انتخابات کے حوالے سے سچ بھی آہستہ آہستہ قوم کے سامنے آرہا ہے او ر جوڈیشل کمیشن کے فیصلے بعد ملک میں مستقل میں عام انتخابات کو شفاف بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی بھی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کو آج سب سے زیادہ ضرورت اتحاد کی ہے کیونکہ جب ہم آپس میں لڑتے ہیں تو (ن) لیگ اس سے فائدہ حاصل کر تی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں پاکستان تاریخ کی بدتر ین دھاندلی ہوئی ہے اور ہم نے اس حوالے سے تمام ثبوت جوڈیشل کمیشن میں جمع کروائے اور اب جوڈیشل کمیشن کی کاروائی بھی تقر یبا مکمل ہو چکی ہے اور ہمیں پورا یقین ہے اور امید ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے میں بھی دھاندلی کی تصدیق ہو جائیگی اور ملک میں اسی سال عام انتخابات میں ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں اڑھائی کروڑ سے زائد کے اضافی بیلٹ پپیرز چھپوائے گئے اور جس کا جتنا دل کیا اس نے اتنے اپنے لیے اضافہ بیلٹ پپیرز چھپوائے اور الیکشن کمیشن خاموش رہا اس لیے ہم کہتے ہیں کہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن نے بھی (ن) لیگ کے ساتھ ملکر دھاندلی کی ہے اور ہم نے جہاں الیکشن (ن) لیگ کے خلاف لڑا ہے وہی ہم نے الیکشن کمیشن کے خلاف بھی الیکشن لڑا ہے اور ہم ہر فورم پرثابت کر یں گے کہ عام انتخابات میں منظم دھاندلی ہوئی ہے اور فارم15کا کسی کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں جس سے بدتر ین دھاندلی کی تصد یق ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں 93ہزار ووٹوں کی تصد یق نہیں اور آئندہ دو ہفتوں تک سپیکر قومی اور جہا نگیر تر ین کے حلقوں کے نتائج بھی آنیوالے ہیں جسکے بعد (ن) لیگ کی مزید2وکٹیں گر جائیں گی ۔شفقت محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف لاہور میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور کارکنوں کو نچلی سطح پر متحرک کرے گے اور امیدواران کے فیصلے میرٹ پر کریں گے عوام کا جذبہ رکھنے والے امیدواران کو ذیادہ سے ذیادہ آگے لائے گے تا کہ وہ ذیاد ہ سے ذیادہ عوام کی خدمت کر سکیں ۔

چئیرمین عمران خان نے مقامی ہوٹل میں نمل یونیورسٹی کے سالانہ افطار ڈنر اور فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نمل یونیورسٹی میں طلباء غریب گھروں سے تعلق رکھتے ہے جن کی فیس ڈونرز کے فنڈزمیں سے ادا کی جاتی ہے میں یقین دلاتا ہوں کہ جمع ہونے والا فنڈ مستحق طلباء کی تعلیم پر خرچ ہوگا میں فخر سے کہتا ہوں کہ نمل یونیورسٹی انشاء اللہ ایک بہترین ادارہ بنے گی جو میرا ایک خواب ہے ، قومیں میٹرو بس پلوں اور انڈر پاسز سے ترقی نہیں کرتی بلکہ وہ قومیں جنہیں بنیادی سہولتیں میسر ہو تی ہے وہ قومیں ترقی او ر خوشحالی کی مزلیں طے کرتی ہے اور انکا شمار ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے،عمران خان نے نمل یونیورسٹی کے فنڈ میں 10 لاکھ روپے دیے اور باقی ڈونر نے اپنے عطیات جمع کروائے۔