ملک بھر میں امسال عیدالفطر ایک ہی روز منائے جا نے کا قوی امکان

پیر 29 جون 2015 08:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جون۔2015ء) پشاور اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے عیدالفطر ایک ہی روز منانے کا قوی امکان پیدا ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نیا چاند 29 رمضان کو نظر آئے گا عید 18 جولائی کو ہو سکتی ہے اور پوپلزئی کے مطابق بھی عیدالفطر 18 جولائی کو ہونے کا امکان ہے کیونکہ وہ پہلے ہی ایک روز قبل رمضان المبارک کی ابتداء کر چکے ہیں اور 29 رمضان کو ان کے 30 روزے ہو پورے ہو جائیں گے اور یوں وہ 18 جولائی کو عیدالفطر منانے کا اعلان کر سکتے ہیں ۔