حکومت نے موبائل فون کالیں مہنگی کر دیں،یکم جولائی سے 8 فیصد ٹاور ٹو ٹاور شیئرنگ کرنے کا ٹیکس عائد

پیر 29 جون 2015 08:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جون۔2015ء) حکومت نے آئندہ مالی سال سے موبائل فون کالز مہنگی کر دی ہیں‘ فنانس بل میں 8 فیصد ٹاور ٹو ٹاور شیئرنگ کرنے کا ٹیکس عائد کر دیا ہے جس کے نتیجہ میں غریب آدمی کو فون کالز بھی مہنگی پڑیں گی۔

(جاری ہے)

موبائل فون کمپنیوں نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے آخری وقت میں یہ 8 فیصد ٹیکس عائد کیا ہے اور یہ ٹیکس فنانس بل کی حتمی منظوری کے وقت شامل کیا ہے اس مقصد کے لئے وزارت خزانہ نے وزارت آئی ٹی اور کمپنیوں کو اعتماد میں نہیں لیا ہے۔

انہون نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت یہ ٹیکس واپس لے ورنہ کالیں عوام کو مہنگی کرنا پڑیں گی۔ موبائل فون پر پہلے سے ایکسائز تیکس اور فیڈرل ڈیوٹی وصول کی جا رہی ہے کمپنیوں کے بیان کے مطابق حکومت کے ان اقدامات کے نتیجہ میں آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری بھی کم ہو گی۔

متعلقہ عنوان :