2011تا2014تک 158 پاکستانی ہندؤوں نے بھارتی شہریت حاصل کر لی ‘ 3733ہندؤوں نے لانگ ٹرم ویزا حاصل کیا ہے‘بھارتی میڈیا کادعوی

اتوار 28 جون 2015 08:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جون۔2015ء) بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ 158 پاکستانی ہندؤوں نے بھارتی شہریت حاصل کر لی ہے جبکہ 3733ہندؤوں نے لانگ ٹرم ویزا حاصل کیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے بھارتی حکومت نے اس حوالے سے ایک ٹاسک فورس قائم کی ہے کہ جس نے 26اضلاع میں اپنے کیمپس میں مئی 2015تک بھارتی شہریت کے لیے 1681جبکہ لانگ ٹرم ویز ا کے لیے 1665درخواستیں وصول کی ہیں۔مزید کہنا ہے کہ 3753پاکستانیوں کو 2013سے لانگ ٹرم ویزا دیا گیا ہے کہ 2011تا2014تک 1854پاکستانیوں نے بھارتی شہریت حاصل کی ہے ۔میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان سے زیادہ تر اقلیت شہری زیادہ تر بھارت وزٹ ویزے پر صرف پناہ حاصل کرنے کے لیے ہی آتے ہیں جو کہ زیادہ تر شہریت یا لانگ ٹرم ویزا اپلا ئی کر دیتے ہیں۔