آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے پچاس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کی آٹھویں قسط کی منظوری دیدی

اتوار 28 جون 2015 08:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جون۔2015ء) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز( آئی ایم ایف )نے پاکستان کیلئے پچاس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کی آٹھویں قسط کی منظوری دیدی ہے ۔آئی ایم ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں آئی ایم ایف حکام نے پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

حکام نے پاکستان کی ساتویں جائزہ کی منظوری دیتے ہوئے آٹھویں قسط کیلئے پچاس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی ہے اس وقت پاکستان آئی ایم ایف سے تین ارب ستر کروڑ ڈالر کی سات اقساط وصول کرچکا ہے سٹیٹ بینک حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے جاری یہ رقم ایک ہفتے کے اندر امریکہ میں سٹیٹ بینک کے اکاونٹ میں منتقل ہوجائے گی جس سے زرمبادلہ کے ذخائر 19ارب ڈالر سے تجاوز کرجائینگے یاد رہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر پاکستان کی تاریخ کے بلند ترین سطح پر ہیں اس سے قبل جولائی 2011ء میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 18.29بلین ڈالر کی سطح پر آئے تھے موجودہ حکومت نے رواں مالی سال 2014-15کے آخر تک انیس ارب ڈالر زرمبادلہ کے ذخائر رکھنے کا تخمینہ لگایا تھا اور 2017-18ء تک زرمبادلہ کے ذخائر بیس ارب ڈالر تک لے جانے کا عندیہ دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :