کراچی، پاکستان تحریک انصاف نے شدید گرمی کے باعث کراچی میں ہونے والی اموات پر سندھ حکومت کے خلاف قتل کادرج کرا دیا،پی ٹی آئی کی درخواست میں سندھ کے وزیراعلیٰ سمیت 5افراد کو نامزد

اتوار 28 جون 2015 08:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے شدید گرمی کے باعث کراچی میں ہونے والی اموات پر سندھ حکومت کے خلاف سول لائنز تھانے میں قتل کی ایف آئی آر درج کروانے کی درخواست جمع کرادی،پی ٹی آئی کی درخواست میں سندھ کے وزیراعلیٰ سمیت 5افراد کو نامزد کیا گیاہے ،پولیس نے 72گھنٹوں میں درخواست پر کاروائی کرکے ایف آئی آر درج کروانے کی یقین دہانی کروادی ہے ۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت پر مقدمہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے معصوم شہریوں کی جان ضائع ہونے پر درج کیا جائے،پولیس کی جانب سے 72گھنٹوں میں درخواست پر کاروائی کرکے ایف آئی آر درج کروانے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے اگر 72گھنٹوں میں ایف آر درج نہ کیا گیا تو تھانے کے باہر دھرنا دینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا سندھ حکومت سمیت وفاقی حکومت نے بھی اس معاملے میں نااہلی دکھائی ہے بلکہ وفاقی حکومت کی جانب سے تو کراچی سے اٹھنے والی لاشوں کا مزاق اڑایا گیا ہے ،وفاقی وزرا سے کراچی میں گرمی سے اموات کے بارے میں با ت کی گئی تو انہوں نے کہا کہ کراچی ہمارا مینڈیٹ ہی نہیں ہے اگرکراچی سے اٹھنے والی لاشیں ان کے گھروں سے اٹھتی تب انہیں اندازہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ مقدمہ دفعہ 302 اور 322 کے تحت درج کرنے کی درخواست دی ہے جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ،وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن ،جام مہتاب ڈھر،پی ڈی ایم اے کے چیئرمین سلمان شاہ،کے ایم سی کے ایڈمنسٹریٹر ثاقب سومرو کو نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے کراچی میں 2 افراد کی اموات ہوئی شرجیل میمن بتائیں کہ کراچی کے عوام کے لیے انہوں نے کیا کیا۔حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے لو گ جانوروں کی زندگی گزاررہے ہیں،لوگوں کے پاس نہ پانی ہے نہ بجلی انہوں نے کہا کہ ایف آئی آرعمران خان کے میڈیاایڈوائزرکے طورپردرج کراناچاہتاہوں۔