بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں کرپشن و بیڈ گورننس کا نوٹس لے لیا، بلاول کی خواہش پر آصف زرداری نے بھی اپنا دورہ امریکہ ملتوی کردیا،گرمی سے اموات کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے‘ حکومت کو 2 سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود توانائی بحران مزید بڑھ رہاہے ، نندی پور پاور پروجیکٹ اور گردشی قرضوں کے حوالے سے چیخ وپکار کی ، آج وفاقی حکومت ان دونوں مسائل پر وہیں کھڑی ہے ،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کراچی میں اموات سے متعلق اجلاس سے خطاب ‘پارٹی رہنماؤ ں کے نام پیغام،وزراء کو ریلیف کمیپس اور ہیٹ سٹروک مراکز کا دورہ کرنے کا پابند کیاجائے‘ بلاول بھٹو کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات میں گفتگو
اتوار 28 جون 2015 08:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جون۔2015ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں کرپشن اور بیڈ گورننس کا نوٹس لے لیا ہے ،جبکہ بلاول بھٹو کی خواہش پر سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی اپنا دورہ امریکہ ملتوی کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں کرپشن اور بیڈ گورننس کا نوٹس لیتے ہوئے ایک اہم پارٹی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں آصف علی زرداری کوبھی شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے ۔
شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اس حوالے سے اپنا امریکہ کا دورہ ملتوی کردیا اور دو روز میں وہ بھی پاکستان آجائینگے کراچی آمد کے بعد سابق صدر بلاول بھٹو کے ہمراہ پنجاب کا دورہ کرینگے پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں اور کارکنوں کے تحفظات کو دور کرینگے ۔(جاری ہے)
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں گرمی کی وجہ سے سینکڑوں اموات کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو ٹھہراتے ہوئے کہاہے کہ المیے کا ذمہ دار کے الیکٹرک کے ساتھ وفاق بھی ہے کیونکہ حکومت کو 2 سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود توانائی بحران مزید بڑھ رہاہے، نواز لیگ اپوزیشن میں تھی تو اس نے نندی پور پاور پروجیکٹ اور گردشی قرضوں کے حوالے سے چیخ وپکار کی لیکن آج وفاقی حکومت ان دونوں مسائل پر کہا ں کھڑی ہے۔
وہ ہفتہ کو یہاں بلاول ہاؤس میں کراچی میں ہونے والی اموات سے متعلق طلب کئے گئے اجلاس کی صدرات کررہے تھے ۔پارٹی رہنماؤں کے نام پیغامات میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف پیپلزپارٹی پنجاب کی جانب سے دوسری اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر ریلیاں نکالنے اور دھرنے کے عمل کو سراہا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ بجلی بحران کے خاتمے کے حوالے سے وفاق کی نااہلی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کا عمل جاری رہنا چاہیے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی میں حالیہ گرمی کی وجہ سے سیکڑوں اموات کی ذمہ دار کے الیکٹر ک کے ساتھ وفاقی حکومت بھی ہے کیونکہ (ن) لیگ نے 2 سال پہلے حکومت سنبھالتے ہی 6 ماہ کے اندر لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کا کہا تھا لیکن آج 2 سال سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود ایک طرف توانائی بحران مزید بڑھ رہا ہے تو دوسری طرف گردشی قرضہ بھی بڑھ رہا ہے اور یہ سب کچھ نااہلی، خراب حکمرانی اور بدعنوانی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ نواز لیگ اپوزیشن میں تھی تو اس نے نندی پور پاور پروجیکٹ اور گردشی قرضوں کے حوالے سے چیخ وپکار کی لیکن آج وفاقی حکومت ان دونوں مسائل پر کہا ں کھڑی ہے۔ قبل ازیں بلاول بھٹو نے گرمی سے ہونے والی اموات کا نوٹس لیتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا اور اس حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا تھا جس میں کراچی میں اموات سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیاگیا اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، تمام وزرا اور اسٹیبلشمنٹ کے حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں ایڈ یشنل ڈائریکر جے پی ایم سی جناح اسپتال سیمی جمالی کو بھی مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے شہر بھر میں ہونے والی اموات اور ذمہ داران کے تعین کیلئے بریفنگ دی ۔ دریں اثناء زیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس میں حالیہ شدید گرمی کی لہرسے اموات پر بات چیت کی گئی ، جس کی وجہ سے ایک ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پارٹی چیئرمین کو بجلی بحران کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد سندھ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبائی ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے چالیس ریلیف مراکز اور ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کیے ہیں جہاں پر متاثرین کو فوری امداد دی جارہی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان ، دوسری پارٹیوں اور این جی اوز نے بھی اس طرح کے سینٹر اور ریلیف کیمپ قائم کیے ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ وزیروں کو پابند بنایا جائے کہ وہ ان ریلیف کمیپس اور ہیٹ اسٹروک سینٹر کا دورہ کرکے وہاں متاثرین کو ملنے والی سہولیات کی نگرانی کریں ۔ پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر ایکسپو سینٹر اور شادی ہالوں کو بھی ریلیف کیمپس اور ہیٹ اسٹروک سینٹر میں تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور دیگر سیاسی پارٹیوں، این جی اوز اور دوسرے حلقوں کے اس عمل کو بھی سراہا ہے جنہوں نے کیمپس اور ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کیے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ کو یہ بھی ہدایت کی کہ چونکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ وفاق کا معاملہ ہے اس لیے وہ وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک سے رابطہ کرکے بجلی کی فراہمی کو بہتر بناکر عوام کے تکالیف کو کم کریں ۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاو ل بھٹو زرداری سے وزیر اعلی سندھ اور پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ نے ہفتہ کے روز بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔ذرائع کے مطابق دونوں میں ملاقات کے دوران آئندہ لوکل گورنمنٹ الیکشن سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنان اور رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دیں ۔وزیر اعلی سندھ نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو کراچی سمیت سندھ بھر میں شدیدگرمی سے ہونیوالی اموات کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا جس پر بلاول بھٹو نے گرمی سے ہونیوالی ہلاکتوں پر فوری اجلاس طلب کیا اور صوبائی وزراء کو بھی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 28 جون 2015 کی مزید خبریں
-
کولمبو ٹیسٹ ، پاکستانی پلیئر کی عمدہ بیٹنگ نے میچ کا فیصلہ 50,50 کردیا ،تیسرے روز سری لنکا کی پوری ٹیم 315رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ، خراب روشنی کے باعث آخری اوورز کا میچ نہ ہوسکا ، گرین شرٹس نے 2وکٹوں ... مزید
-
ورلڈ ہاکی لیگ؛ کوارٹر فائنل میں پاکستان کا بیلجیئم یا انگلینڈ سے مقابلہ متوقع، قومی ٹیم آج آخری گروپ میچ میں فرانس کے مدمقابل ہوگی
-
اسکردو ، دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والی پہلی خاتون ثمینہ بیگ کے ٹوسر کرنے کیلئے کنکورڈیا پہنچ گئیں
-
وزیراعلیٰ پنجاب اورچینی کمپنی کا قائداعظم سولر پارک منصوبے پرکام تیز کرنے پراتفاق، منصوبے کو تیزرفتاری کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی، شہباز شریف
-
پیسکو نے 27جون کو بھی خیبر پختونخواکے بجلی کے کوٹہ میں485میگا واٹ کی کمی کر دی
-
ڈیرہ مراد جمالی میں ن لیگ رہنما نظام الدین بھٹو قتل،تحریک طالبان پاکستان نے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ٹی ٹی پی ترجمان محمد خراسانی
-
سیاں بنے کوتوال ، غلط نقشہ چھاپنے والے ادارے کا سربراہ تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ مقرر،غلط نقشے والی کتابیں مارکیٹ اور طلباء سے واپس اٹھانے کا فیصلہ ، کتابیں مارکیٹ سے اٹھارہے ہیں صوبائی وزیر تعلیم ... مزید
-
ملک میں بجلی کا شارٹ فال چار ہزار میگا واٹ تک جا پہنچا،بجلی کی طلب 19 ہزار میگا واٹ ، شہروں میں چھ اور دیہاتوں میں آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ وزارت پانی و بجلی
-
رمضان المبارک میں عوام کو ایک اور تحفہ مارکیٹ میں چینی چھ روپے فی کلو مہنگی
-
کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ، آئندہ چند روز میں شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ،محکمہ موسمیات
-
سکھر ریجن میں گدھے والے نے بھی ڈائریکٹ اے سی لگائے ہوئے ہیں،چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو ،پنجاب میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی 100فیصد اور میپکو ملتان میں ریکوری 101فیصد ہے،مظفر علی خان عباسی
-
کراچی میں حالیہ جان لیوا گرمی کی لہر کی اصل وجوہات پر سائنسی بنیادوں پر تحقیق ہونی چاہیئے؛سابق ڈی جی موسمیات قمر زمان چوہدری، کوئلے کے پاور پلانٹس جہاں بھی موجود ہیں اس کی وجہ سے وہاں کے موسم پر برے ... مزید
-
رمضان المبارک کا چاند29دن کا ہوگا،عید الفطر 18 جولائی بروز ہفتہ ہوگی
-
پشاور ، حسینیہ محلہ میں پڑوسیوں کی لڑائی،فائرنگ سے 4بہنیں جاں بحق
-
موجودہ حکومت نے جتنے بھی پاور پلانٹ بنائے وہ کام نہیں کررہے ہیں،پرویز الٰہی، سروے آف پاکستان رپورٹ کے مطابق پچھلے سال سے 2.35 فیصد بجلی کم پیدا ہوئی ہے ایم کیو ایم کو چاہیے بی بی سی کی رپورٹ پر عدالت ... مزید
-
تیونس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی
-
امریکا: بن لادن کی ’شیطانی آنکھیں‘ 6500 ڈالر میں نیلام،گڑیا میں بن لادن کو شیطانی شکل میں خوفناک شخص کے طور پر پیش کیا گیا
-
عبادت گاہوں پر حملوں میں ملوث عناصر میں ایران سرفہرست،تہران سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے مذہبی مقامات کو نشانہ بناتا رہا ہے، رپورٹ
-
کویت، فرانس، تیونس دہشت گردی میں تعلق ثابت نہیں ہوا: امریکا
-
بھارت، ریاست کیرالہ میں سکول بس پر درخت گرنے سے 5 بچے ہلاک3 زخمی
-
کویت میں مسجد حملے کے الزام میں متعدد مشتبہ افراد گرفتار، خدشہ ہے کہ حراست میں لئے گئے ملزمان نے حملہ آوروں کی معاونت کی تھی، پولیس
-
’ریپ‘، ہندوستان میں تیزی سے بڑھتا ہوا جرم: رپورٹ، سال 2013ء میں ہندوستان بھر میں ریپ کے 33 ہزار 707 کیسز رپورٹ ہوئے
-
مسجد الحرام میں قرآن پاک کے 10لاکھ نسخے‘10ہزار وہیل چیئرز اور17ہزار قالین فراہم کر دئیے گئے
-
پیرس ،ماں کی اپنے 5 سالہ بیٹے اور 3 سالہ بیٹی کو چھریوں کے وار سے قتل کر نیکی کوشش
-
کراچی آپریشن میں کرپٹ عناصر کیخلاف کارروائی کے اختیارات دینے کیلئے ایف آئی اے تحفظ پاکستان ایکٹ شیڈول شامل ، ایکٹ کے تحت جے آئی ٹیز میں ایف آئی اے کو بھی شامل کیا جائے گا ، کرپٹ عناصرکی گرفتاریوں ... مزید
-
ایف آئی اے نے بلدیہ عظمی کراچی کے ڈائریکٹرسمیت 9ملازمین کو گرفتار کر لیا ، افسران و ملازمینکی کرپشن سے سرکاری خزانے کوکروڑوں روپے نقصان پہنچا ، ایم کیو ایم کیخلاف بی بی سی رپورٹ کے کردار برطانیہ ... مزید
-
بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں کرپشن و بیڈ گورننس کا نوٹس لے لیا، بلاول کی خواہش پر آصف زرداری نے بھی اپنا دورہ امریکہ ملتوی کردیا،گرمی سے اموات کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے‘ حکومت کو 2 سال سے زائد کا ... مزید
-
کراچی، گرمی کی شدت میں کمی کے باوجود ہیٹ سٹروک کا سلسلہ نہ رک سکا،مزید 23 افراد جان کی بازی ہار گئے
-
کراچی، پاکستان تحریک انصاف نے شدید گرمی کے باعث کراچی میں ہونے والی اموات پر سندھ حکومت کے خلاف قتل کادرج کرا دیا،پی ٹی آئی کی درخواست میں سندھ کے وزیراعلیٰ سمیت 5افراد کو نامزد
-
پنجاب حکومت کا طاہر القادری کی وطن واپسی پر فول پروف سیکورٹی دینے کا فیصلہ
-
بلاول اگر سیاست کرنی ہے تو سیاست کو خراب کرنے والے انکل سے بچ جاؤ،شاہ محمودقریشی، بلاول محلوں سے نکل کر جنازوں میں شرکت کریں ، لواحقین کے غم بانٹیں،ایم کیو ایم پر الزامات درست ثابت ہوئے تو معاملہ ... مزید
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے پچاس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کی آٹھویں قسط کی منظوری دیدی
-
حکومت کا بجلی صارفین سے گردشی قرضوں کی وصولی کا فیصلہ، حکومت نے آئی ایم ایف سے وعدہ کیا تھا کہ صارفین سے 145 ارب روپے کی وصولی کو یقینی بناکر گردشی قرضوں کو ختم کرے گی
-
سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس میں فیصلہ محفوظ
-
بھارتی ایجنسی ”را“ سے 55 ایم کیو ایم کے کارکنوں کا کراچی میں دہشت گردی کیلئے تربیت حاصل کرنے کا انکشاف، بھارت سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے والوں میں فاروق دادا‘ ارشد چٹا‘ اجمل پہاڑی اور جاوید ... مزید
-
اقوام متحدہ مصر میں جاری عدالتی سزاؤں کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے، سراج الحق،کہ 1707 افراد کو مصر میں عدالتوں کے ذریعے پھانسی کی سزا سنا دی گئی ہے جبکہ ایک سال میں 41 ہزار افراد جیلوں میں جا چکے ... مزید
-
پیپلز پارٹی نے پنجاب میں دفاتر کے لئے مزید سیکورٹی مانگ لی،دہشت گردی کا خطرہ ہے، سینئر سیاست دانوں پر مشتمل پینل نے بلاول بھٹو زرداری کو دورہ لاہور سے روک دیا
-
2011تا2014تک 158 پاکستانی ہندؤوں نے بھارتی شہریت حاصل کر لی ‘ 3733ہندؤوں نے لانگ ٹرم ویزا حاصل کیا ہے‘بھارتی میڈیا کادعوی
-
لاہور ،انسداد دہشتگردی فورس نے القاعدہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا ، حسن ظہیر افغان طالبان کیلئے فنڈنگ کرتا تھا تھا، ملزم سے لاکھوں روپے اور نفرت پھیلانے والا مواد برآمد
-
طارق میر مالی معاملات میں صرف الطاف حسین کو جوابدہ تھے،طارق میر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ،گزشتہ چالیس سال سے لندن میں مقیم ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.