اقوام متحدہ کی ہیٹ سٹروک کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو معاونت کی پیشکش

ہفتہ 27 جون 2015 04:41

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جون۔2015ء)اقوام متحدہ نے کراچی میں شدید گرمی اور بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع کے بعد ہیٹ سٹروک کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو معاونت کی پیشکش کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ملکی وغیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کراچی میں شدید گرمی سے ہزاروں افراد کی ہلاکت پر اظہار افسوس اور متاثرہ افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

ترجمان نے کراچی میں ہیٹ سٹروک کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو معاونت کی پیشکش کی ہے ،ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے کراچی میں شدید گرمی اور ہیٹ سٹروک کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ابھی تک کوئی درخواست نہیں کی اگر پاکستان نے اس حوالے سے اقوام متحدہ کو مدد کیلئے درخواست کی تو مثبت جواب دیا جائیگا۔