پیپلز پارٹی،پی ٹی آئی اور ق لیگ یک جان ،وفاقی و صوبائی وزیر پانی و بجلی سے استعفیٰ مانگ لیا، کراچی ،پنجاب سمیت ملک بھر بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے بے گناہ افراد کی ہلاکتوں کا ریکارڈ قائم ہو چکا ہے جو حکومت کی نااہلی ہے

ہفتہ 27 جون 2015 04:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جون۔2015ء)پنجاب سمیت ملک بھر کے متعدد اضلاع میں حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے بھرپور احتجاجی مظاہرے اور شہدا کراچی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں جاری اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف پیپلز پارٹی،پی ٹی آئی اور ق لیگ یک جان ہو گئیں اور وفاقی و صوبائی وزیر پانی و بجلی سے استعفیٰ مانگ لیا۔صوبائی دارالحکومت میں مختلف مظاہروں میں شرکاء کا کہنا تھا کہ کراچی میں گرمی اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ بے گناہ افراد کی ہلاکتوں کا موجب بن رہی ہے اگر وفاق فوری طور پر کراچی میں بلا تعطل بجلی فراہم کرتی تو اتنی ہلاکتیں نہ ہوتیں۔خواجہ آصف بجلی کے معاملے پر مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔