ایم کیوایم پرالزامات کی تحقیقات،پاکستان نے برطانیہ سے مدد مانگ لی،وزیر داخلہ کی منظوری کے بعد وزارت خارجہ نے برطانوی حکام کو خط لکھ دیا، برطانوی نشریاتی ادارے کیالزامات باعث تشویش ہیں،برطانیہ دو پاکستانی شخصیات سے کی گئی تفتیش سے آگاہ کرے اور پاکستان کو حقائق تک رسائی فراہم کرے،خط کا متن

ہفتہ 27 جون 2015 03:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جون۔2015ء) پاکستان نے برطانوی رپورٹ میں ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزامات کی تہہ تک پہنچنے کیلئے برطانوی حکومت سے مدد اور تعاون کی درخواست کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ جس میں بھارتی مداخلت کا ذکر کیا گیا تھا اس رپورٹ کے حوالے سے معلومات کیلئے برطانوی حکومت کو خط لکھنے کا ذکر کیا تھا اور وزیر داخلہ کی منظوری کے بعد وزارت خارجہ نے برطانوی حکام کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے نے پاکستان کی ایک سیاسی جماعت پر الزامات لگائے اور لوگوں کو بھارت کی جانب سے ٹریننگ دینے کا ذکر کیا پاکستان کیلئے یہ تمام انکشافات باعث تشویش ہیں خط کے مطابق پاکستان ان تمام الزامات کی تہہ تک پہنچنا چاہتا ہے برطانیہ ان دو پاکستانی شخصیات سے کی گئی تفتیش سے آگاہ کرے اور بتائے کہ وہ دو اشخاص کون ہیں خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان عمران فاروق قتل کیس میں برطانیہ سے مکمل تعاون کررہا ہے اور پاکستان برطانیہ سے بھی اسی طرح کے تعاون اور مدد کا خواہاں ہے برطانیہ پاکستان کو حقائق تک رسائی فراہم کرے۔