نواز شریف نے آصف علی زرداری کوملک چھوڑنے کامشورہ دیا،شیخ رشید

جمعہ 26 جون 2015 02:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جون۔2015ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ایم این اے شیخ رشیدنے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے سابق صدرآصف علی زرداری کوملک چھوڑنے کامشورہ دیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق شیخ رشیدکاکہناتھاکہ وزیراعظم نوازشریف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی جانب سے افطارڈنرکی دعوت کومستردکرتے وقت انہیں پیغام بھیجوادیاتھاکہ میں ان کے ساتھ کھانابھی کھاوٴں گااورمفاہمت کی پالیسی بھی جاری رہے گا،لیکن اس وقت میراآپ سے مشورہ ہے کہ کچھ عرصے کیلئے فوری طورپرملک چھوڑکے باہرچلے جائیں ،آپ کے خلاف گھیراتنگ کیاجارہاہے ،اس وقت ملک میں رہنے کے بجائے ملک سے باہرچلے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ کراچی کی کرپٹ سیاسی مافیاکے خلاف فوج گھیراتنگ کرنے جارہی ہے ،،حکومت پاکستان بی بی سی کی رپورٹ پرکمیشن بنائے،کراچی میں 80ہزارتک ایک قبرپڑرہی ہے ،نوا زشریف کوکم ازکم قبرستان سستاکرنا چاہئے،شریف برادران قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ توانائی کے تمام منصوبے فلاپ ہوچکے