یوسف رضا گیلانی کی ایف آئی اے حکام کو ترک خاتون اول کا ہار واپس کرانیکی تحریری یقین دہانی ،آج فیصل کریم کنڈی کے ذریعے وزیراعظم ہاؤس میں ترک خاتون کا ہار جمع کرا دیا جائے گا

جمعہ 26 جون 2015 02:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جون۔2015ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایف آئی اے حکام کو ترک خاتون اول کا ہار واپس کرانیکی تحریری یقین دہانی کرا دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایف آئی اے کے ٹیم نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ترک خاتون اول کا ہار واپس کرانے بارے ملاقات کی‘ ملاقات میں یوسف رضا گیلانی نے ایف آئی اے کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ جمع کرایا اور انہیں تحریری یقین دہانی کرائی کہ ترک خاتون اول کا ہار واپس کر دیں گے۔

آج بروز جمعہ سابق قومی اسمبلی اسپیکر فیصل کریم کنڈی کے ذریعے وزیراعظم ہاؤس میں ترک خاتون کا ہار جمع کرا دیا جائے گا۔ تاہم یوسف رضا گیلانی وزیراعظم ہاؤس میں خاتون اول کا ہار جمع کرا رہے تھے رمضان المبارک کے مہینے کی وجہ سے وزیراعظم ہاؤس کا توشہ خانہ بند ہوا تھا اس بنا پر آج بروز جمعہ جمع کرایا جائے گا۔ واضح رہے کہ ترک خاتون اول نے اپنا ہار سال 2012ء کے دوران سندھ سیلاب زدگان کے لئے امداد کے طور پر دیا تھا۔