کراچی، گرمی کی حالیہ شدید لہر کے باعث سندھ بھر میں لْو لگنے اور پانی کی کمی کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1011ہوگئی

جمعہ 26 جون 2015 02:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جون۔2015ء) گرمی کی حالیہ شدید لہر کے باعث سندھ بھر میں لْو لگنے اور پانی کی کمی کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1011ہوگئی ۔حکام کے مطابق مجموعی طور پر 40 ہزار افراد لو لگنے کے بعداسپتالوں میں لائے گئے جبکہ ان میں سے 7500 کا علاج جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں کیا جارہا ہے جہاں اب تک 311 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

سینئیر حکام کے مطابق شدید گرمی کے باعث سندھ بھر میں 1000 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 950 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ 950 میں سے 729 ہلاکتیں سرکاری اسپتالوں جبکہ 221 نجی ہسپتالوں میں ہوئیں۔ موسم کی بہتری کے ساتھ اسپتالوں میں لائے جانے والے مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے تاہم ابھی بھی ہزاروں مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق گزشتہ پانچ روز کے دوران حیدرآباد میں 15، نوشہرو فیروز میں دواور بدین میں پانچ افراد ہلاک ہوئے۔لو لگنے اور پانی کی کمی کے باعث متاثر ہونے والے 3000 افراد کی زندگیوں کو بچانے کے لیے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ ہفتے کے روز سے اب تک سندھ بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ درجہ حرارت 44 سے 45 سیٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔

گرمی کی اس شدت کے باعث ملک کا اقتصادی حب قرار دیئے جانے والے شہر میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔قومی ادارہ بحالی کی جانب سے لو لگنے سے متاثرہ افراد کو طبی امداد کی فراہم کے لیے امدادی سینٹر بھی قائم کردیئے گئے ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں 11 ہزار 550 بیڈز موجود ہیں، جہاں پر مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا علاج کیا جاری ہے اورباقی تعداد ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے ناکافی ہے۔

پاکستان میٹالوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں گرمی کی جاری شدت میں کمی کا مکان نہیں ہے تاہم ضلع میرپور خاص ، سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد سمیت کراچی کے منسلک علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا ایک دباوٴ گذشتہ چند روز سے کراچی میں سمندری ہوا کے داخل ہونے میں رکاوٹ تھا، جس کا رخ اب ہندوستانی ریاست گجرات کی جانب ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ’اب کراچی میں براعظم کی گرم ہواوٴں کے بجائے شمال مغرب کی سمت سے ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں اور اس کی وجہ سے آئندہ چند روز میں شہر کے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے

متعلقہ عنوان :