وزیراعظم نواز شریف کا رمضان کے آغاز پر غیر اعلانیہ لوشیڈنگ پر سخت برہمی کا اظہار ،موسمی حالات کو پیش نظر رکھ کر پیشگی اقدامات کئے جائیں، بجلی کی پیدوار کے ساتھ ترسیل کا نطام بہتر بنایا جائے، کابینہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کے اجلاس سے خطاب ،اجلاس کو 2015-18ء کیلئے بجلی کی طلب‘ رسد اور تقسیم پر بریفنگ ،کے الیکٹرک کی صلاحیت کے مطابق پیدوار نہ ہونے پر بھی غور

جمعہ 26 جون 2015 02:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جون۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے رمضان کے آغاز پر غیر اعلانیہ لوشیڈنگ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موسمی حالات کو پیش نظر رکھ کر پیشگی اقدامات کئے جائیں بجلی کی پیدوار کے ساتھ ترسیل کا نظام بہتر بنایا جائے۔ جمعرات کے روز کابینہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا اجلاس میں سیکرٹری پانی و بجلی نے لوڈ مینجمنٹ پلان پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے روزے کے علاوہ رمضان میں لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق کی جا رہی ہے سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیدنگ نہیں کی جا رہی یکم رمضان کو شدید گرمی کے بعد سے لوڈشیدنگ کا شیڈول متاثر ہوا۔

وزیراعظم نے رمضان کے آغاز پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر ناپسندیدگی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موسمی حالات کو پیش نطر رکھ کر پیشگی اقدامات کئے جائیں کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے کراچی میں بجلی کی فراہمی پر بھی تفصیلی غور کیا اجلاس کو بتایا گیا کہ کے الیکٹرک نیشنل گرڈ سے 650 میگاواٹ بجلی حاصل کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بجلی کی پیداوار کے ساتھ ترسیل کا نطام بہتر بنایا جائے اجلاس کو 2015-18ء کے لئے بجلی کی طلب‘ رسد اور تقسیم پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو پن بجلی‘ پون بجلی جوہری اور شمسی توانائی کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی کے الیکٹرک کی صلاحیت کے مطابق پیدوار نہ ہونے پر بھی غور کیا گیا۔