اعلیٰ کارکردگی والے اساتذہ بھی ”یورپ کی سیر“ کریں گے،سمری تیار، ہائی سکولوں میں دو سال سے تعینات ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریس شامل،جو اساتذہ کم چھٹیاں کرینگے انہیں بھی خصوصی مراعات دی جائینگی

جمعرات 25 جون 2015 08:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 جون۔2015ء)محکمہ تعلیم پنجاب کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزارت تعلیم کو ایک سمری ارسال کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نے صوبہ بھر کے تمام گرلز اور بوائز سکولوں کے اساتذہ کو اعلیٰ کارکردگی پر یورپ سمیت دیگر ممالک کی سیر کرانے اور انہیں اضافی الاؤنس دیا جائے تاکہ ان کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

سمری کے مطابق اساتذہ کی ترقیاں کارکردگی سے منصوب کردی ہیں۔ محکمہ تعلیم سے وابستہ سینئر ہیڈ ماسٹر نے آن لائن کو بتایا کہ پنجاب بھر کے ہائی سکولوں میں دو سال سے تعینات ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریس کی کارکردگی کا جائزہ لیکر انہیں انعامات اور یورپ کی سیر کرائی جائیگی ۔علاوہ ازیں جو اساتذہ کم چھٹیاں کرینگے انہیں بھی خصوصی مراعات دی جائینگی

متعلقہ عنوان :