اسٹریٹجک پلانز ڈویژن پاکستان کے دفاع میں اہم کردار ادا کررہاہے‘ پاکستان کا دفاعی نظام مضبوط ہے اور اس کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں‘وزیراعظم نوازشریف کیڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل سے بات چیت،ڈی جی ایس پی ڈیکی وزیر اعظم کو ایٹمی اثاثوں کی حفاظت اور دفاعی نظام کی مضبوطی اور نئی ٹیکنالوجی پر تفصیلی بریفنگ ،وزیر اعظم نواز شریف کاجوہری اثاثو ں کے حفاظتی نظام پر اطمینان کا اظہار

جمعرات 25 جون 2015 08:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 جون۔2015ء)وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن پاکستان کے دفاع میں اہم کردار ادا کررہاہے‘ پاکستان کا دفاعی نظام مضبوط ہے اور اس کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں۔ وہ بدھ کو ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل سے ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔ ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے وزیر اعظم ہاؤس میں میاں محمد نوا زشریف سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرجنرل مظہر جمیل نے وزیر اعظم کو ایٹمی اثاثوں کی حفاظت اور دفاعی نظام کی مضبوطی اور نئی ٹیکنالوجی پر تفصیلی بریفنگ دی ۔وزیر اعظم نواز شریف نے جوہری اثاثو ں کے حفاظتی نظام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں ایٹمی اثاثے‘میزائل اور خلائی پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نوا زشریف نے کہا کہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن پاکستان کے دفاع میں اہم کردار ادا کررہاہے۔وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان کا دفاعی نظام مضبوط ہے اور اس کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے اہم ذمہ داری تفویض کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔