بھارت نے ایم کیو ایم کے سینکڑوں عسکریت پسندوں کو تربیت دی،بی بی سی،جون 2013 ء میں لندن میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران ملنے والا اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد ممکنہ طور پر کراچی میں استعمال ہونا تھا، متحدہ قومی موومنٹ کو بھارتی حکومت سے مالی مدد ملتی رہی، دعویٰ بے بنیاد ہے ، بھارتی حکام ، ایسی افواہوں پر تبصرہ نہیں کرسکتے ،ایم کیو ایم
جمعرات 25 جون 2015 08:42
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 جون۔2015ء)بی بی سی کو مقتدر پاکستانی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے سینیئر حکام نے برطانوی حکام کو بتایا ہے کہ جماعت کو بھارتی حکومت سے مالی مدد ملتی رہی تھی۔برطانوی حکام پہلے ہی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت تحقیقات کر رہے ہیں۔ایک اعلیٰ پاکستانی اہلکار نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے سینکڑوں کارکنوں نے گذشتہ ایک دہائی کے دوران بھارت کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں قائم کیمپوں سے گولہ بارود اور ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت بھی حاصل کی۔
بھارتی حکام نے ان دعووں کو قطعی طور پر بے بنیا د قرار دیا ہے جبکہ ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ وہ افواہوں پر تبصرہ نہیں کرے گی۔(جاری ہے)
بی بی سی کو بتایا گیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوٴں نے یہ انکشافات باضابطہ ریکارڈ کیے گئے انٹرویوز میں کیے جو انھوں نے برطانوی حکام کو دیے تھے۔پاکستانی اہلکار کا کہنا ہے کہ 2006_2005 سے قبل ایم کیو ایم کے چند درمیانی درجے کے ارکان کو تربیت دی گئی جبکہ حالیہ برسوں میں جماعت کے مزید جونیئر ارکان کو تربیت دی گئی ہے۔
یہ دعوے کراچی پولیس کے ایک سینیئر افسر کی جانب سے دو ماہ قبل کی گئی اس پریس کانفرنس کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں ایس ایس پی راوٴ انوار نے بھارت پر متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کو عسکری تربیت فراہم کرنے کا الزام عائد کیا تھا اور حکومت سے درخواست کی ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی عائد کی جائے۔انتخابی طاقت کے علاوہ ایم کیو ایم کی پاس خاصی سٹریٹ پاور بھی موجود ہے اس پریس کانفرنس میں راوٴ انوار نے بتایا تھا کہ کیسے حراست میں لیے جانے والے دو افراد تھائی لینڈ کے راستے بھارت گئے تاکہ انھیں بھارتی خفیہ ادارہ ’را‘ تربیت دے سکے۔ایم کیو ایم نے اس پریس کانفرنس کو سیاسی ڈرامہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اس کے پیچھے سیاسی مقاصد کارفرما ہیں۔جب لندن میں بھارت کے ہائی کمیشن سے متحدہ قومی موومنٹ کی مالی امداد اور اس کے کارکنوں کو تربیت فراہم کرنے کے الزامات کے بارے میں سوال کیا گیا تو بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ ’ہمسایوں پر الزام تراشی کو حکومت کی انتظامی ناکامی کا جواز نہیں بنایا جا سکتا۔‘اس سلسلے میں ایم کیو ایم کے ایک عہدے دار نے کہا ہے کہ ان کی جماعت بقول ان کے، افواہوں پر تبصرہ نہیں کرے گی۔ انھوں نے بی بی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ ’ہتک آمیز الزامات‘ نشر نہ کرے۔برطانوی حکام نے ایم کیو ایم کے خلاف سنہ 2010 میں اس وقت تحقیقات شروع کی تھیں جب جماعت کے ایک سینیئر رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کو شمالی لندن میں ان کی رہائش گاہ کے قریب چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔انھی تحقیقات کے دوران پولیس کو لندن میں ایم کیو ایم کے دفتر اور جماعت کے قائد الطاف حسین کے گھر سے پانچ لاکھ پاوٴنڈ کی رقم ملی تھی جس کے بعد منی لانڈرنگ کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی تھیں۔پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق تحقیقات کے دوران برطانوی حکام کو ایم کیو ایم کی ایک عمارت سے ہتھیاروں کی ایک فہرست بھی ملی تھی جس میں مارٹر گولوں اور بموں کا ذکر تھا اور ان کی قیمت بھی درج تھی۔جب ایم کیو ایم ہڑتال کا اعلان کرتی ہے تو کراچی کی سڑکیں سنسان ہو جاتی ہیں اور تمام شہر ایک جگہ تھم کر رہ جاتا ہے ایم کیو ایم کے حکام سے جب اس فہرست کے بارے میں استفسار کیا گیا تو انھوں نے اس بارے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔جیسے جیسے برطانوی پولیس کی تحقیقات آگے بڑھتی گئیں برطانوی عدلیہ نے ایم کیو ایم کے خلاف سخت اقدامات کرنا شروع کر دیے ہیں۔2011 میں ایک جج نے سیاسی پناہ کے ایک مقدمے کے دوران دریافت کیا کہ ’ایم کیو ایم نے کراچی میں اپنے مخالف 200 سے زائد پولیس افسران کو قتل کیا ہے۔‘گذشتہ برس ایک اور برطانوی جج نے ایک اور مقدمے کے دوران دریافت کیا: ’اس بات کے وسیع معروضی شواہد موجود ہیں کہ ایم کیو ایم عشروں سے تشدد سے کام لے رہی ہے۔‘ایم کیو ایم پر پاکستان کے اندر بھی دباوٴ ہے۔ مارچ میں ملک کی سکیورٹی فورسز نے کراچی میں ایم کیو ایم کے صدر دفتر پر چھاپہ مارا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ وہاں سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔ ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ پولیس اسلحہ چھپا کر وہاں لے گئی تھی اور یہ ظاہر کیا کہ یہ وہاں سے برآمد ہوا ہے۔پاکستانی پارلیمان میں 24 ارکان کے ساتھ ایم کیو ایم ایک عرصے سے کراچی کی سیاست میں بڑی طاقت کے طور پر موجود ہے۔ اس جماعت کے حامیوں کی بڑی تعداد ان مہاجروں پر مشتمل ہے جو تقسیم کے وقت ہندوستان سے پاکستان منتقل ہوئے تھے۔پریس کانفرنس میں راوٴ انوار نے بتایا تھا کہ کیسے حراست میں لیے جانے والے دو افراد تھائی لینڈ کے راستے بھارت گئے تاکہ انھیں بھارتی خفیہ ادارہ ’را‘ تربیت دے سکیمہاجروں کو شکایت ہے کہ انھیں پاکستان میں طویل عرصے سے امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔ ایم کیو ایم کا اصرار ہے کہ وہ ایک پرامن اور سیکیولر سیاسی جماعت ہے جو پاکستان کے متوسط طبقے کے مفادات کی نمائندگی کرتی ہے۔انتخابی طاقت کے علاوہ ایم کیو ایم کی پاس خاصی سٹریٹ پاور بھی موجود ہے۔ جب وہ ہڑتال کا اعلان کرتی ہے تو کراچی کی سڑکیں سنسان ہو جاتی ہیں اور تمام شہر ایک جگہ تھم کر رہ جاتا ہے۔ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین 20 برس سے زائد عرصے سے برطانیہ میں خود اختیار کردہ جلاوطنی گزار رہے ہیں۔ انھیں 2002 میں برطانوی شہریت ملی تھی۔ بہت عرصے سے الزام لگایا جاتا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کراچی پر اپنی مرضی مسلط کرنے کے لیے تشدد کا سہارا لیتی ہے۔الطاف حسین سمیت ایم کیو ایم کے کئی سینیئر حکام کو کالے دھن کو سفید کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، لیکن کسی پر فردِ جرم عائد نہیں کی گئی۔ جماعت کا اصرار ہے کہ اس کی رقوم قانونی ہیں اور ان کا بڑا حصہ کراچی کے عطیہ کنندگان اور تاجر برادری کی جانب سے وصول ہوتا ہے۔بھارت ایک عرصے سے الزام لگاتا رہا ہے کہ پاکستانی حکام بھارت میں دہشت گرد حملے کرواتے ہیں۔ مثال کے طور پر بھارت نے مطالبہ کر رکھا ہے کہ پاکستان 2008 میں ممبئی میں حملے کی سازش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ایم کیو ایم کے خلاف مقدمے میں حالیہ پیش رفت سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان بھارت کے ان الزامات کا جواب یہ کہہ کر دے گا بھارت کراچی میں متشدد عناصر کی پشت پناہی سے ہاتھ کھینچ لے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 25 جون 2015 کی مزید خبریں
-
آج میرا خواب پورا ہونے جارہاہے ، جب پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا تو طے کرلیا تھا 100ٹیسٹ میچز لازمی کھیلوں گا ، یونس خان ،100ٹیسٹ میچ کھیلنا ہر کرکٹر کیلئے بہت بڑی کامیابی ہے ، پوری ٹیم چاہیے گی یہ میچ یونس خان ... مزید
-
بھارت نے تیسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو 77رنز سے شکست دیدی ،317رنز کے جواب میں پوری بنگال ٹیم 240رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ،شکست کے باوجود سیریز 2-1سے بنگلہ دیش کے نام ، بھارت کی جانب سے شیکھر دھون 75، کپتان ... مزید
-
بھارت نے ایم کیو ایم کے سینکڑوں عسکریت پسندوں کو تربیت دی،بی بی سی،جون 2013 ء میں لندن میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران ملنے والا اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد ممکنہ طور پر کراچی میں استعمال ہونا تھا، متحدہ ... مزید
-
متحدہ پر الزامات بدنام اور امیج خراب کرنے کیلئے لگائے گئے ہیں، ایم کیو ایم، ایم کیوایم ایک محب وطن سیاسی جماعت ہے اوروہ پاکستان کی یکجہتی اوراستحکام پر کامل یقین رکھتی ہے،الزامات نئے نہیں، ماضی ... مزید
-
اسٹریٹجک پلانز ڈویژن پاکستان کے دفاع میں اہم کردار ادا کررہاہے‘ پاکستان کا دفاعی نظام مضبوط ہے اور اس کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں‘وزیراعظم نوازشریف کیڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ ... مزید
-
کراچی میں گرمی کے باعث ہیٹ اسٹروک اور لو سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 856تک جا پہنچی،جاں بحق ہونے والے زیادہ تر افراد کی عمریں 40سال سے زائد یا15سال سے کم ہیں
-
پرویزخٹک،سراج الحق کے حلقوں میں بجلی چوری ہوتی ہے،کراچی میں لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے،خواجہ آصف،سابقہ ادوار میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں پر توجہ نہیں دی گئی، آج سسٹم 14ہزار میگا واٹ سے زیادہ ... مزید
-
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کیخلاف دائردرخواستوں کی سماعت، ریاست کیخلاف اعلان جنگ کرنیوالوں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہوگا،اٹارنی جنرل،عدالت میں طالبان کی قتل و غارت گری کی ویڈیو چلائی گئی، وڈیومیں ... مزید
-
کراچی ، رینجرز کی دہشت گردوں کو فنانسنگ بارے اٹھائے گئے مشاہدات پر مبنی رپورٹ کے پیش نظرحکومت سندھ نے ٹاسک فورس تشکیل دیدی گئی،جسٹس (ر) غلام سرور کورائی ٹاکس فورس کے سربراہ،ہوم سیکریٹری سندھ مختیار ... مزید
-
بجلی بحران پر اپوزیشن کا شدید احتجاج، بجلی نہ ملی تو سندھ،پنجاب کو گیس نہیں دیگا،خورشید شاہ،حکمران الزامات سے باز رہیں اور بجلی بحران حل کریں، کراچی میں 750 افراد کے قتل کے ذمہ دار حکمران ہیں، خون ... مزید
-
اعلیٰ کارکردگی والے اساتذہ بھی ”یورپ کی سیر“ کریں گے،سمری تیار، ہائی سکولوں میں دو سال سے تعینات ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریس شامل،جو اساتذہ کم چھٹیاں کرینگے انہیں بھی خصوصی مراعات دی جائینگی
-
پاکستان کے خلاف تجویز رد کرنے پر بھارت کا چین سے احتجاج ، مو دی چینی قیا دت کے دو ٹوک مو قف سے پر یشا ن ،معا ملہ اعلی ترین سیاسی سطح پر اٹھا دیا ،بھا رتی حکا م نے مبا لغہ آ را ئی اور جھو ٹ کا سہا را لیا ... مزید
-
پولیو سے متاثرہ پاکستانی نوجوان کے اعزاز میں برطانیہ میں تقریب،ملکہ برطانیہ نے سلمان احمد کو ینگ لیڈر ایوارڈ سے نو ازا
-
جان کو خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں روزہ توڑ دینا چاہئے ،مفتی منیب الرحمان،ناقابل برداشت گرمی کے باعث توڑے گئے روزے کی صرف قضا لازم ہے،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی
-
بی بی سی کی رپورٹ کا مکمل جائزہ لینے کے بعد حکومت اپنا لائحہ عمل دے گی ،پرویز رشید
-
کراچی، بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری دبئی روانہ
-
ذکی الرحمن لکھوی سانپ ہے جو بھارت اور چین دونوں کو شدت سے کاٹ سکتا ہے،بی جے پی
-
دہشت گردی ،انتہا پسندی اورفرقہ واریت کے خاتمے کیلئے پوری قوم یکسو ہے‘ شہبازشریف،وزیراعظم نواز شریف تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں،ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کا مشن پورا کریں گے،وزیر اعلی ... مزید
-
کراچی میں بجلی بحران کے ہم ذمہ دارنہیں ،کے الیکٹرک کمپنی ہے ،وزیراعلیٰ سندھ، کے الیکٹرک وفاق کے ماتحت ہے ، پھنسی تووہ ہمارے پاس آگئی،جناح ہسپتال دورہ کے دوران ہیٹ سٹروک سے متاثرہ مریضوں کی عیادت ... مزید
-
دیر بالا اور لوئر دیر میں پچاس کروڑ سے 37 سے زائد پانی کے بجلی گھر وں کا قیام،خوش قسمت علاقوں میں عشیری درہ کے علاقہ ادیلو، پاک افغان بارڈر کے سرحدی علاقے شاہی کوٹ،نصرت درہ ،جونکئی کوہستان سمیت سات ... مزید
-
مقتول پروفیسر وحیدرالرحمان کے لواحقین کودی جانے والی امدادی رقم میں کمی کردی گئی
-
پیسکو نے ہمارے حصے کی بجلی دوسرے صوبوں کو دے عوام کو بے جا لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے،پرویز خٹک
-
صوبے بھر میں بجلی بحران کے ذمہ دار وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک ہیں،شرجیل انعام،وفاقی وزارت پانی و بجلی اور کے الیکٹرک نااہل ہیں، ان کے خلاف عدالتوں میں جلد مقدمات درج کرائیں جائیں گے، بی بی سی رپورٹ ... مزید
-
میرے شوہر کو آج مغر ب کی نماز تک سامنے نہ لایا گیا تو لال مسجد کے باہر احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا ،طیبہ دعا،میرے شوہر کو رات 11بجے گھر سے اٹھایا گیا ،کہاں رکھا گیا ،ہمیں نہیں بتایا گیا ہے، 2008میں انہی ... مزید
-
ریحام خان کی گاڑی کا مری میں چالان
-
محبت کی شادی کرنے والی لڑکی کے والدین کا شوہر کے ساتھ جانے کا بیان دینے پر عدالت میں تشدد
-
شہریوں کی سہولت ، قیمتی وقت کو محفوظ کرنے کیلئے پاکستان میں پہلی مرتبہ ای چالاننگ سسٹم کا آغاز
-
لاہور،لیاقت آباد کے علاقے کیو بلاک میں گھر سے تین بچوں سمیت پانچ افراد کی لاشیں برآمد
-
عدالتی نوٹسز کی تعمیل نہ کرنے پر عدالت کااداکارہ صوفیہ مرزا گرفتار کرنے کا حکم
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں مسلسل تیسرے روز سونے کی قیمتوں میں کمی کارجحان
-
ہنگری نے پناہ کے متلاشی افراد کے لیے بنائے گئے یورپی یونین کے ایک قانون پر عملدرآمد غیر معینہ مدت کے لیے روک دیا
-
تارکین وطن کا معاملہ، آسٹریا اور ہنگری کے مابین سفارتی کشیدگی
-
روس کے ساتھ اسلحے کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتے، نیٹو
-
شمالی نائجیریا میں بوکو حرام کا حملہ، کم از کم چالیس ہلاکتیں
-
فرانسیسی صدر کی جاسوسی نہیں کر رہے، وائٹ ہاوٴس
-
شامی فوج پر زیرحراست خواتین پر جنسی اور جسمانی تشدد کا الزام،شام کی سرکاری جیلوں میں 40 ہزارسے زائد خواتین پابند سلاسل، ہیومن رائٹس کا غیر انسانی سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت و عالمی برادری سے نوٹس ... مزید
-
سعودی علماء کا ذرائع ابلاغ کو خلاف شریعت سرگرمیوں پر انتباہ،’ شعائر اسلام اور شریعت مطہرہ کا کسی بھی شکل میں مذاق اڑ انا ایمان کی نفی ہے‘ سعودی علماء
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.