اسلام آباد،یوسف رضا گیلانی کیخلاف وزارت داخلہ نے ہار معاملہ پر مقدمہ کے اندراج کیلئے گھیرا تنگ کر دیا ،ایف آئی اے کا سابق وزیر اعظم کو مزید مہلت دینے سے انکار ،”ہار“آئندہ 24گھنٹوں میں واپس کرنے کی ہدایت

بدھ 24 جون 2015 08:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جون۔2015ء)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف وزارت داخلہ نے ہار معاملہ پر مقدمہ کے اندراج کے لیے گھیرا تنگ کر دیا ہے ۔ایف آئی اے نے سابق وزیر اعظم کو مزید مہلت دینے سے انکار کرتے ہوئے ،،ہار،، آئندہ 24گھنٹوں میں واپس کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے نادرا سے ترک خاتون اول کی جانب سے تحفہ میں دیا گیا ہار اپنے پاس رکھ لیا تھا جس کا وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے خصوصی ایکشن لیتے ہوئے ایف آئی اے کو حکم دیا تھا کہ خواہ زمین نگل گئی یا آسمان ،،ہار ،، فی الفو ربازیاب کروا کر قومی ادارے میں واپس لایا جائے ۔

ایف آئی اے نے سابق وزیر اعظم کو 72گھنٹے کا ٹائم دیا تھا اور اب سابق وزیر اعظم نے ایف آئی اے سے مزید مہلت مانگی تو ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کی ایما پر مزید وقت دینے سے انکار کرتے ہوئے ہار فی الفور واپس کرنے کا حکم دیدیا ہے بصور ت دیگر قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ کا اندراج کیا جائے گا۔