اسلام آباد،پارلیمنٹ ہاؤس میں واش روم تنازعہ پر پولیس اہلکاروں کی لڑائی کی انکوائر ی رپورٹ ،دو پولیس اہلکار نوکری سے برخاست ،4اے ٹی ایس جوانوں کی ایک ایک سال نوکری ضبط کرنے کے احکامات

بدھ 24 جون 2015 08:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جون۔2015ء)پارلیمنٹ ہاؤس میں واش روم تنازعہ پر پولیس اہلکاروں کی لڑائی کی انکوائر ی رپورٹ کے بعد دو پولیس اہلکار نوکری سے برخاست جبکہ 4اے ٹی ایس کے جوانوں کی ایک ایک سال نوکری ضبط کرنے کے احکامات دیدئیے گئے ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کی پارکنگ میں واش روم کے استعمال پر وفاقی پولیس کے متعدد اہلکار آپس میں لڑ پڑے جس پر ایس پی صدر کی سربراہی میں انکوائر ی کمیٹی بنائی گئی تھی ،گزشتہ روز کمیٹی نے اے ایس آئی پولیس خورشید شاہ اور کانسٹیبل بلال کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے انہیں نوکری سے برخاست کر دیا گیا جبکہ دیگر چار اے ٹی ایس اہلکاروں کی ایک ایک سال سروس ضبط کرنے کے احکامات دیدیے گئے ۔

واضع رہے کہ واش رومز کے استعمال کے تنازعہ پر پولیس کے درمیان شدید لڑائی ہوئی تھی جس پر انکوائر ی کا حکم دیا گیا تھا ۔