فلپائنی عیسائی مشینری ورکرز نے پاکستانی ویزے کی منسوخی کو چیلنج کردیا

بدھ 24 جون 2015 08:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جون۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں فلپائن سے تعلق رکھنے والی تین عیسائی مشینری ورکرز نے اپنے پاکستانی ویزے کی منسوخی کو چیلنج کردیا ہے ۔ منگل کے روز ایڈووکیٹ رانا عابد نذیر کے ذریعے دائر پٹیشن میں کانونٹ سکول اسلام آباد کی چار ٹیچرز نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے ویزے منسوخ ہونے کی بنیادی وجہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی بیگم ہیں ۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار کی بیگم ایچ ایٹ کانونٹ میں پڑھاتی تھیں اور وہاں کی پرنسپل میرا فلور اکلان کے ساتھ ان کے تعلقات کشیدہ تھے تعلق میں کشیدگی کی وجہ سے چوہدری نثار کی بیگم نے استعفیٰ دیا ہمارے ویزوں کی منسوخی بددیانتی پر مبنی ہے اور انتقامی کارروائی ہے محکمہ امیگریشن نے سولہ جون کو سٹر میرا فلور اکلان ، سسٹر ڈیلیا کویوکا روبیو ، سٹرایلزبتھ مالی اور سسٹرایلیس ایلوران کے ویزے منسوخ کردیئے تھے دائر پٹیشن میں وزارت داخلہ ، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد پولیس ، ڈائریکٹر آئی ایس آئی ، آئی جی اور محکمہ ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے ۔