منظور قادر کاکا کو رحمان ملک نے بلیو پاسپورٹ جاری کیا،سندھ بلڈنگ اتھارٹی کے مفرور ڈی جی کو چھاپے سے تین روز پہلے معلومات ملیں کہ رینجرز چھاپے مارنے والی ہے،منظور قادر کراچی سے اسلام آباد،گلگت سے سڑک کے ذریعے چین، بیجنگ سے فلائٹ لیکر ٹورنٹو پہنچ گئے،انکشاف

بدھ 24 جون 2015 08:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جون۔2015ء)سندھ بلڈنگ اتھارٹی کے مفرور ڈی جی منظور قادر کاکا کے بارے میں سنسنی انگیز انکشافات سامنے آئے ہیں،منظور قادر کاکا کو سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے بلیو پاسپورٹ جاری کیا۔

(جاری ہے)

رینجرز کے چھاپے سے تین روز پہلے منظور قادر کا کا کو معلومات ملیں تھیں کہ رینجرز48گھنٹوں میں چھاپے مارنے والی ہے یہ معلومات ملتے ہی منظور قادر کاکا کراچی سے ہوائی جہاز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے اور یہاں سے کرائے کی کار پر گلگت بلتستان پہنچ گئے۔

منظور قادر کاکا نے یہاں سے اپنے بلیوپاسپورٹ کے ذریعے چین کے صوبے کاشغر میں قدم رکھا اور پھر کاشغر سے بیجنگ پہنچ کر فلائٹ لیکر ٹورنٹو پہنچ گئے اور اس وقت رینجرز،نیب اور ایف آئی اے کی پہنچ سے دور کینیڈا میں مقیم ہیں۔یہ معلومات بھی ملی ہیں کہ منظور قادر کاکا نے کرپشن کے پیسے سے کینیڈا میں بھی جائیداد خرید رکھی ہے