موجودہ کا پہلا سال، بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، سرکاری اداروں اور کمپنیوں میں ساڑھے 5 ارب غبن، 300 ارب کی بے ضابطگیوں اور 264 ارب کی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیاں کی گئیں،آڈٹ رپورٹ

بدھ 24 جون 2015 08:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جون۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے پہلے سال میں سرکاری اداروں اور کمپنیوں میں ساڑھے 5 ارب روپے کے غبن 300 ارب کی بے ضابطگیوں اور 264 ارب روپے میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا ہے نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے پہلے سال کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق پہلے سال بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے مالی بے ضابطگیاں کرنے والے اداروں میں پی آئی اے‘ پاکستان سٹیٹ آئل‘ پاکستان آرڈیننس فیکٹریز‘ نیشنل بک فاؤنڈیشن‘ اوگرا‘ پاکستان بیت المال‘ سٹیٹ لائف انشورنس‘ پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان‘ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور دیگر اہم ادارے شامل ہیں۔