شرجیل میمن سمیت پیپلزپارٹی کے 26رہنماؤں،افسروں کے نام ای سی ایل میں شامل،فہرست میں منظوروسان ،پیرمظہر،علی مردان شاہ ،نادرمگسی،سراج درانی،رحیم سومرو،سہیل راجپوت،فضل پچیہو بھی شامل

بدھ 24 جون 2015 08:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جون۔2015ء)وزارت داخلہ نے سندھ کے وزیربلدیات شرجیل میمن سمیت پیپلزپارٹی ارکان پارلیمنٹ،اہم رہنماؤں اور سرکاری افسروں سمیت 26افرادکے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لئے ہیں،جن افرادکے نام ای سی ایل میں شامل کئے گئے ہیں ان میں شرجیل میمن،منظوروسان ،جام شورو،مکیش چاولہ ،ممتازجاکھرانی ،گیان چن ،پیرمظہر،علی مردان شاہ ،نادرمگسی،آغاسراج درانی،گھنورخان لغاری، ثاقب سومرو،رحیم سومرو،سہیل راجپوت،شازرشعمون،قاضی شاہدپرویز،خیرمحمدکلواڑ،عامر اسران،تشفین کے نیاز، ذوالفقارشلوانی،افتخار شلوانی،حاشم رضازیدی ،غلام علی پاشا،سبحان میمن اورفضل پچیہوشامل ہیں

متعلقہ عنوان :