گوری بہوآنے سے جھگڑے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں: وسیم اکرم

منگل 23 جون 2015 08:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 جون۔2015ء)سابق کپتان اور مایہ نازسپنر وسیم اکرم نے کہاہے کہ گوری بہوآنے سے لڑائی جھگڑے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں ، کسی کو ایک دوسرے کی سمجھ ہی نہیں آتی تو پرفیکٹ ریلیشن بن جاتاہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے بتایاکہ شنیرا کی وجہ سے سب سے زیادہ پریشانی اْن کی والدہ کو ہوئی تھی ، وہ شنیرا کو پسند کرتی تھیں اور پنجابی میں اْن کی خوبصورتی کو بھی داددی لیکن اْنہیں مسئلہ یہ تھاکہ اس کے ساتھ بات کیسے کریں تو میں نے والدہ کوکہاکہ ’اشاروں میں بات کرنا، ہاں یا ناں تو آتی ہے ‘۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم نے کہاکہ جب والدہ کو انگریزی اور شنیر ا کو پنجابی نہیں آئے گی ، کوئی دوسرے کو سمجھ ہی نہیں سکتا تو لڑائی کا امکان ہی نہیں۔ اْنہوں نے بتایاکہ اب شنیرا کو تھوڑی بہت اردوآگئی ہے ، والدہ بھی کسی حدتک انگلش سے واقف ہوگئی ہیں ، دونوں اب فون پر لمبی باتیں کرتی ہیں۔ریحام خان نے وسیم اکرم سے کہاکہ آپ نے سٹریٹجی اچھی بنائی ، آپ کو تو سیاست میں ہوناچاہیے تھاجس پر وسیم اکرم نے بتایاکہ اْن کا ’گرو‘ سیاست میں ہے۔یاد رہے کہ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا وسیم کاتعلق آسٹریلیا سے ہے اور وہ حقیقی معنوں میں ’گوری‘ ہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :