آپریشن ضرب عضب ، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابی حاصل کی ہے،امریکہ کا اعتراف

منگل 23 جون 2015 08:16

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 جون۔2015ء) امریکی محکمہ خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن ضرب عضب کے مثبت اثرات نمو دار ہوتے ہیں ، پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں واضح کمی آئی ہے جاری آپریشن کی وجہ سے دہشت گرد بھاگ رہے ہیں۔ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں امریکہ پاکستان کا ساتھ دے گا۔

متعلقہ عنوان :