محمود خان اچکزئی کا مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو گولڈ میڈل دینے کا اعلان، افغانستان کے ساتھ تعلقات خرا ب ہو نے کا تا ثر درست نہیں ، سرتاج عزیز

منگل 23 جون 2015 08:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 جون۔2015ء) افغانستان کے ساتھ تعلقات مذید بہتر اور خوشگوار بنانے کی یقین دہانی پر پشتونخوا ہ ملی عوامی پارٹی کے چیرمین محمود خان اچکزئی نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو گولڈ میڈل دینے کا اعلان کر دیا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ میں افغانستان کی صورتحال پر رکن کمیٹی محمود خان اچکزئی کی جانب سے افغان حکومت کے شریک دھڑوں اور اہم سیاسی رہنماؤں کی جانب سے پاکستان پر عدم اعتماد کے اظہار اور افغانستان کے ساتھ تعلقات میں آئندہ تین ماہ کے دوران مذید خراب ہونے کے بیان پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ معزز رکن کے تحفظات درست نہیں ہیں اور آئندہ تین ماہ کے دوران افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مذید بہتر سے بہتر ہوتے جائیں گے جس پر رکن کمیٹی محمود خان اچکزئی نے کہاکہ اگر سرتاج عزیز چاچاکی بات درست ثابت ہوئی تو میں انہیں بہترین کارکردگی کا گولڈ میڈل پیش کرونگا۔

متعلقہ عنوان :