وزیراعظم نے حافظ حفیظ الرحمن کووزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے نامزدگی کی منظوری دیدی

منگل 23 جون 2015 08:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 جون۔2015ء)وزیراعظم نوازشریف نے حافظ حفیظ الرحمن کووزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے نامزدگی کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے حافظ حفیظ الرحمن کوحتمی طورپروزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی نامزدگی باقاعدہ مشاورت کے بعدمنظوری دیدی ۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے سال2015ء کے جنرل الیکشن قانون سازاسمبلی میں مسلم لیگ ن کو15نشستوں کے ساتھ واضح اکثریت ملی ہے جبکہ تحریک انصاف ،پیپلزپارٹی ،جمعیت علماء اسلام (ف)بشمول آزادامیدوارکوایک ایک نشست ملی ہے

متعلقہ عنوان :