بیرون ممالک 25لاکھ پاکستانی مشین ریڈایبل پاسپورٹ سے محروم ہیں، سیکرٹری خارجہ،نومبر2015تک بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو نئے پاسپورٹ فراہم نہ کئے گئے تو ان کو شدید مشکلات پیش آسکتی ہیں،افغان پارلیمنٹ ہاؤس پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہیں،امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے ،اعزاز چوہدری کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

منگل 23 جون 2015 08:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 جون۔2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ بیرون ممالک 25لاکھ سے زائد پاکستانی مشین ریڈایبل پاسپورٹ سے محروم ہیں اور اگر نومبر2015تک بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو نئے پاسپورٹ فراہم نہ کئے گئے تو ان کو شدید مشکلات پیش آسکتی ہیں ،کمیٹی نے بیرون ممالک پاکستانیوں کو مقررہ مدت کے اندر مشین ریڈایبل پاسپورٹ فراہم کرنے کیلئے پرنٹ اور الیکٹرانیک میڈیا پر اگاہی مہم شروع کرنے کی سفارش کر دی ہے،افغانستان کے پارلیمنٹ ہاؤس پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آمن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیدیا، قائمہ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت سردار اویس احمد خان لغاری پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقعد ہوا اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہاکہ اس وقت پوری دنیا میں مشین ریڈایبل پاسپورٹ رائج ہو رہا ہے اور نومبر2015تک مشین ریڈایبل پاسپورٹ بنانا لازمی ہو چکا ہے اس وقت بیرون ممالک میں مقیم 25لاکھ پاکستانی مشین ریڈایبل پاسپورٹ سے محروم ہیں اور ہم نے تمام سفارتخانوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اس سلسلے میں بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو اگاہ کریں انہوں نے بتایاکہ اگر مقررہ تاریخ تک مشین ریڈایبل پاسپورٹ جاری نہ کئے گئے تو مشکلات پیش آسکتی ہیں کمیٹی کے رکن محمود خان اچکزئی نے کہاکہ اس سلسلے میں پرنٹ اور الیکٹرانیک میڈیا پر عوام کو اگاہ کرنے کیلئے اشتہارات چلائے جائیں چیرمین کمیٹی اویس احمد خان لغاری نے وزارت خارجہ کے حکام کو ہدایت کی کہ بیرون ممالک سفارتخانوں اور اندرون ملک پرنٹ اور الیکٹرانیک میڈیا پر عوام کی اگاہی کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے کمیٹی کو بتایا گیا کہ افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات روز بروز بہتر ہو رہے ہیں کمیٹی نے بیرون ممالک سے پاکستانیوں کو بے دخل کئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو ہدایت کی کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں اور انہیں ہر قسم کی قانونی مدد اور زبان کے سلسلے میں درپیش مشکلات حل کئے جائیں کمیٹی نے افغانستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور افغانستان میں پارلیمنٹ ہاؤس پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی ۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے ہندوستان کے وزیر اعظم کی جانب سے 1971میں پاکستان کو دولخت کرنے کے اعتراف کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے میں وزیر اعظم نواز شریف کی آمن کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا ہے انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے اعتراف جرم کو عالمی سطح پر امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیدیاکمیٹی نے2008سے 2013کے دوران ہزاروں کی تعداد میں سرکاری پاسپورٹ کے اجراء پر بھی اپنے تشویش کا اظہار کیا اورکہاکہ اس سے پاکستان کے امیج کو شدید نقصان پہنچا ہے انہوں نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی کہ عالمی سطح پر پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کریں ۔

متعلقہ عنوان :