بنوں،ٹی ڈی پی کیمپ بکا خیل میں داخلہ کے تنازعہ پر کیمپ انتظامیہ اور متاثرین کے درمیان جھڑپ، 3افرادجاں بحق، 10زخمی،متاثرین کا احتجاج ،مظاہرین کو منتشر کر نے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ

پیر 22 جون 2015 08:50

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جون۔2015ء)ٹی ڈی پی کیمپ بکا خیل میں داخلہ کے تنازعہ پر کیمپ انتظامیہ اور متاثرین کے درمیان جھڑپ متاثرین کا احتجاج مظاہرین کو منتشر کر نے کیلئے آنسو گیس شیلنگ اشتعال بڑھنے کی صورت میں گولیاں چل گئیں 3جاں بحق 10زخمی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

اتوارکو ذرائع کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر بکا خیل ٹی ڈی پی کیمپ میں رہائش پذیر متاثرین شمالی وزیرستان ضروریات زندگی پورا کر نے کیلئے بنوں شہر جاتے ہیں اور انہیں باقاعدہ آؤٹ پاس کے ذریعے جانے کی اجازت دی جاتی ہے جو 2بجے شام سے 6بجے شام تک جاری رہتا ہے اس دوران فیز 3کا رہائشی نیکمت اللہ نامی شخص کا بیٹا آگیا جو اپنے باپ کیلئے آؤٹ پاس بنانے کیلئے ڈیوٹی پر موجود کیمپ انتظامیہ کے جوانوں تک پہنچا جہاں پر انہیں انکے والد کو خود آنے کا کہا گیا جس کا شناختی کارڈ ہے وہ خود حاضر ہوجائیں جس پر مذکورہ شخص آگئے اور ڈیوٹی پر معمور جوانوں کے ساتھ لڑائی ہوگئی جسپر انتظامیہ نے مذکورہ شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا اور متاثرین مشتعل ہوگئے اور کیمپ انتظامیہ پر پتھراؤ کیا جس پر انتظامیہ نے متاثرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس شلینگ کی اور فائرنگ بھی ہوئی جسکے نتیجے میں 3متاثرین رحمت اللہ ولد رسول غنی سکنہ زیراکی, اسدجبکہ ایک جاں بحق ہونیوالے شخص کی لاش کو سی ایم ایچ منتقل کردیا ہے جبکہ10 افراد رسول دین ولد مہادین سکنہ میرانشاہ ،فرہاد الدین ولد نظام الدین سکنہ میرعلی،نیاز خان ولد معروف خان سکنہ میرانشاہ ،محمد یاسین ولد محمد صفات سکنہ میر علی ،جار اللہ ولد زر خان سکنہ میر علی عیدک وحید اللہ ولد میر غازی دین میرعلی 2زخمیوں کو ملٹری کمبائنڈ ہسپتال جبکہ دو خلیفہ گلنواز ہسپتال منتقل کردیا ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زخمیوں کو بر وقت علاج نہ ملنے اور ڈاکٹروں کی عدم دستیابی پر زخمیوں کے لواحقین نے جاں بحق اور زخمی ہونیوالے افراد کو بنوں ڈیرہ روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا ہے اور سڑک کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ بروقت علاج نہ ملنے اور ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ پایا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :