وزارت پانی وبجلی نے وزیراعظم کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ، ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری

پیر 22 جون 2015 08:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جون۔2015ء)وزارت پانی وبجلی نے وزیراعظم کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ہے ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے،قیادت خیز گرمی اور بدترین لوڈشیڈنگ میں روزہ دار عوام(ن) لیگی حکومت سے دستبردار ہوگئی ہے،پی ٹی آئی کے چےئرمین عمران خان نے بھی ملتان میں بجلی کی بندش کو شرمناک قرار دیا ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعویدار اب تاویلیں باندھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے وزارت پانی وبجلی کو ہدایت جاری کی تھی کہ سحر وافطار میں ہر صورت بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے مگر اس کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں آسکی ہے اور سحر وافطار میں بھی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :