بھارت نے 88 پاکستانی ماہی گیروں کورہا کردیا

پیر 22 جون 2015 08:48

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جون۔2015ء) بھارت نے 88 پاکستانی ماہی گیروں کورہا کردیا،بھارتی حکومت نے یہ اقدام جذبہ خیرسگالی کے تحت اور پاکستان کی طرف سے حال ہی میں ایک سو تیرہ بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کے جواب میں کیاہے۔بھارتی حکام نے 88 پاکستانی ماہی گیروں کو اتوار کو واہگہ سرحد پر پنجاب رینجرز کے حوالے کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی حکومت نے یہ اقدام جذبہ خیرسگالی کے تحت اور پاکستان کی طرف سے حال ہی میں ایک سو تیرہ بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کے جواب میں کیاہے۔

ادھر مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے تین سو سے زائد سکھ یاتری لاہور پہنچ گئے ہیں۔متروکہ املاک وقف بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق اور بورڈ کے دوسرے حکام نے واہگہ ریلوے اسٹیشن پر یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :