پیٹرول مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھیں گے‘ حکومت، نیپرا کی اپریل فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں2.62روپے کمی کی تجویز ،کمی کی تجویز پر 26جون کو نیپرا ہیڈ کوارٹر میں سماعت ہوگی

پیر 22 جون 2015 08:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جون۔2015ء) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمت گلے مہینے بھی برقرار رکھے گی خبر رساں ادارے کو وزارت پیٹرولیم کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور رمضان کے مقدس مہینہ کے سبب موجودہ قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے اوگرا حکام کی سمری جو کہ 30 جون کو ملے گی ،کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ادھرنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے اپریل کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں2.62روپے کمی کی تجویز دے دی ہے،26جون کو متعلقہ پارٹیوں کو طلب کرلیاگیا،نیپرا کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق ماہ اپریل کے دوران پاکستان میں ہائیڈل کوئلہ،ڈیزل فرنس آئل،گیس،نیوکلےئر ٹیکنالوجی،مکسڈ اور ونڈ ٹیکنالوجی سمیت ایران سے درآمد کی جانے والی بجلی پر ماہ اپریل 2015ء میں فیول چارجز8.9297KWHمیں2.6275KWHروپے کی کمی کی تجویر دی گئی ہے جس پر غور کیلئے26جون کو نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت ہوگی جس میں تمام پارٹیاں تحریری اور زبانی اعتراضات اٹھا سکتی ہیں

متعلقہ عنوان :