پنجاب میں مسلم لیگ ن کو دوسرابڑادھچکا،فیصل آبادکے بعد گوجرانوالہ میں بھی نشست ہا ر گئی

پیر 22 جون 2015 08:43

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جون۔2015ء)مسلم لیگ ن کوگوجرانوالہ کی نشست ہارنے پرپنجاب میں دوسرابڑادھچکالگاہے ،قبل ازیں مسلم لیگ ن فیصل آبادشہرکی نشست جوکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے مسلم لیگ ن کی نشست تھی وہ بھی ضمنی انتخابات میں کھوچکی ہیں ۔خبر رساں ادارے کے مطابق 2013ء کے انتخابات میں فیصل آبادشہرکی نشست خواجہ محمداسلام صوبائی اسمبلی کی نشست سے کامیاب ہوئے تھے ،بعدازاں جعلی ڈگری کی بناء پرانہیں سپریم کورٹ نے نااہل قراردیاان کی جگہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے خواجہ اسلام کے بھائی شیخ لیاقت کوٹکٹ دیاجبکہ تحریک انصاف نے اسی نشست پراپنے امیدوارشیخ خرم شہزادکوٹکٹ دیاچنانچہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے شیخ خرم شہزادبھاری اکثریت سے صوبائی اسملبی کے ممبرمنتخب ہوگئے ،اس انتخاب میں حکومتی جماعت کی شکست کی وجہ سے وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصل آبادکی تمام انتظامیہ جن میں ڈی سی او،سی پی اورآرپی اوکوفیصل آبادسے تبدیل کردیاتھاجبکہ گزشتہ دنوں اسی صدمہ سے فیصل آبادسے مسلم لیگ ن کے ناکام ہونے والے امیدوارخواجہ لیاقت علی بھی انتقال کرچکے ہیں اب گوجرانوالہ کی نشست جوکہ مسلم لیگ ن کے امیدواراشرف وڑائچ جوکہ 2013ء کے انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے جبکہ ان کے مخالف ناصرچیمہ نے ان پردھاندلی کاالزام عائدکیاتھاالیکشن ٹریبونل نے اشرف وڑائچ کے انتخابات کوکالعدم قراردیتے ہوئے اس نشست پردوبارہ پولنگ کاحکم دیاجوکہ سپریم کورٹ اسے بحال رکھاآج گوجرانوالہ کے ضمنی انتخابات میں حکومتی جماعت کے سابق رکن چوہدری اشرف وڑائچ شکست کھاگئے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے ناصرچیمہ کوغیرسرکاری نتائج کے طورپرکامیاب قراردیاگیا،یہ امرقابل ذکرہے کہ چوہدری اشرف وڑائچ نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے ملاقات کی ،اس دوران انہوں نے وزیراعلیٰ کویقین دہانی کرائی تھی کہ وہ ضمنی انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیتیں گے مگرشوئے بدقسمتی کہ وہ آج ضمنی انتخاب میں ہارگئے اس طرح پنجاب میں 2013ء کے انتخابات کے بعدمسلم لیگ ن اپنی دوصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں سے ہاتھ دھوبیٹھی ہے اسی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کاکانٹے دارمقابلہ پی ٹی آئی سے ہوگا۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے مطابق اس کانٹے دارمقابلے میں شہروں کی سطح پرپاکستان تحریک انصاف زیادہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی ۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 97گوجرانوالہ میں ضمنی انتخابات میں 33پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ مسلم لیگ(ق)کے امیدوار ناصر چیمہ نے 10405ووٹ لے کرمیدان مار گیا، مسلم لیگ(ن) کے امیدوار اشرف وڑائچ 9966ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں، حلقے کیمکمل 119 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق بھی ناصر چیمہ 27592 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ (ن) لیگ کے امیدوار اشرف وڑائچ 26216 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، پولنگ کے دوران فائرنگ کے واقعہ میں تحریک انصاف کا کارکن جاں بحق، ایس ایچ او کو دھمکیاں دینے پر مسلم لیگ(ن) کے رہنما تماں بٹ کو جیل کی ہوا کھانی پڑی۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو الیکشن ٹربیونل کے حکم پر ہونے والے پی پی 97 کے ضمنی انتخابات میں 33پولنگ اسٹیشنز پر غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آ گئے۔ نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ مسلم لیگ(ق)کے امیدوار ناصر چیمہ نے 10405ووٹ لے کرمیدان مار گیا، مسلم لیگ(ن) کے امیدوار اشرف وڑائچ 9966ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں، حلقے کے 119 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق بھی ناصر چیمہ 27592 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ (ن) لیگ کے امیدوار اشرف وڑائچ 26216 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن ٹریبونل کے حکم پر گوجرانوالہ میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 97 کے 33 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل صبح 5 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی تعطل کے شامل 5 بجے تک جاری رہا۔ 33 پولنگ اسٹیشنز میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 52 ہزار550 ہے۔ پولنگ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی جب کہ حساس قرار دیئے گئے 19 پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔

پولنگ کے دوران الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی دیکھی گئی، متعدد پولنگ اسٹیشنز کے باہر امیدواروں نے کیمپ قائم کئے جب کہ سیاسی کارکنوں کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز کے باہر اسلحے کی کھلی نمائش بھی کی گئی۔ پولیس نے سرکاری کام میں مداخلت پر مسلم لیگ (ن) کے مقامی عہدیدار زاہد عنایت عرف تماں بٹ کو گرفتارکرلیا تاہم بعد ازاں عدالت نے اسے ضمانت پر رہا کردیا جبکہ پولنگ اسٹیشن نمبر 67 میں فائرنگ کے ایک واقعے میں تحریک انصاف کا ایک کارکن جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سیاسی بنیاد پر نہیں ہوا بلکہ یہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے جبکہ دوسری طرف پی پی 97گوجرانوالہ میں 33 پولنگ سٹیشنوں میں دوبارہ پولنگ کے دوران الیکشن کمیشن نے پولنگ سٹیشن نمبر سو اور ایک سو ایک کی جگہ بدل دی جس پر ووٹرز نے شدید احتجاج کیا۔ پولنگ کے دوران ووٹرز نے پولنگ سٹیشنوں کی جگہ بدلنے پر احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے راتوں رات جگہ تبدیل کی ہے جس پر ووٹ ڈالنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جن مقامات پر پہلے پولنگ سٹیشن بنائے گئے تھے وہاں پہنچتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ پولنگ سٹیشن چار کلومیٹر دور منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری طرف الیکشن کمیشن کی طرف سے موقف سامنے آیا ہے کہ پولنگ سٹیشنوں کی جگہ کم جگہ ہونے اور بوسیدہ عمارتوں کی وجہ سے تبدیل کی گئی ہے الیکشن کمشنر نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جگہ تبدیل کی۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں پی پی 97 سے مسلم لیگ (ن) کے اشرف وڑائچ 29 ہزار 756 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، ان کی کامیابی مسلم لیگ (ق) کے ناصر چیمہ نے چیلنج کی تھی جس کے بعد الیکشن ٹریبونل نے 33 پولنگ اسٹیشنز پردوبارہ انتخاب کااعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :