عالمی بنک نے پاکستان کیلئے 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی، رقم گڈو بیراج کی بحالی‘ سندھ میں آبپاشی نظام کی بہتری پر خرچ ہو گی،علامیہ

اتوار 21 جون 2015 08:19

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 جون۔2015ء) عالمی بنک نے پاکستان کیلئے 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔ عالمی بنک کے اعلامیے کے مطابق رقم گڈو بیراج کی بحالی‘ سندھ میں آبپاشی نظام کی بہتری پر خرچ ہو گی۔

(جاری ہے)

کشمور‘ گھوٹکی‘ جیکب آباد‘ سکھر‘ سکار پور کو پانی سپلائی بہتر ہو گی۔ نصیر آباد‘ جعفر آباد کو کاشتکاری کے لئے پانی کی فراہمی سندھ کے بیراجوں کی بہتری سے 26 لاکھ افراد مستفید ہونگے۔ سندھ کے بیراجوں کی بہتری سے 30 لاکھ زرعی اراضی سیراب ہو گی۔

متعلقہ عنوان :