طاہر القادری 29 جو ن کو صبح 7 بجے لاہور پہنچیں گے،عوامی تحریک اور منہاج القرآن کی مشاورتی کونسل کے اجلاس میں ان کی آمد کا شیڈول جاری کیا گیا،حکومت نے لوڈشیڈنگ کنٹرول نہ کی تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا ، اجلاس میں فیصلہ ،اجلاس کی صدارت ڈاکٹر حسن محی الدین نے کی، ڈاکٹر رحیق عباسی، شیخ زاہد فیاض ودیگر رہنماؤں کی شرکت
اتوار 21 جون 2015 08:19
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 جون۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری 29 جون کو صبح 7 بجے لندن سے لاہور پہنچیں گے ۔ قائد عوامی تحریک 28 جون کو فلائٹ نمبر EK002 پر دن 2 بجے لندن سے روانہ ہونگے اور 29 جون کو دبئی پہنچیں گے جہاں مختصر قیام کے بعد وہ فلائٹ نمبر EK624 پر دبئی سے لاہور کیلئے روانہ ہونگے ۔ عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی واپسی کے باضابطہ شیڈول کا اعلان پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کی مشاورتی کونسل کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی، ناظم اعلیٰ تنظیمات شیخ زاہد فیاض، احمد نواز انجم، رفیق نجم، قاضی فیض، علامہ سید فرحت حسین شاہ، فرح ناز، سہیل رضا، جواد حامد، عرفان یوسف، میڈیا ایڈوائزر نوراللہ صدیقی سمیت جملہ فورمز کے سربراہان و رہنماؤں نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس میں ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی اور ان کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی کمیٹی بھی قائم کی گئی ۔
ان کی آمد کے باضابطہ شیڈول کے اعلان پر شرکائے اجلاس نے خوشی سے نعرے لگائے اور ان کی صحت و تندرستی کیلئے دعا کی۔ مشاورتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ پانی و بجلی کے دونوں وزیروں کو برطرف کیا جائے اور وزیراعظم ٹیلی ویژن پر آکر حالیہ جان لیوا لوڈشیڈنگ کی وضاحت کریں کہ رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے وعدے کے باوجود لوڈشیڈنگ کیوں ہورہی ہے؟۔اجلاس میں حکومت کو وارننگ دی گئی کہ خیبر تا کراچی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام نڈھال ہیں ،روزہ دار سحری اور افطاری میں بھی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں ۔لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کی جائے ورنہ پاکستان عوامی تحریک ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی اور دھرنے دے گی۔ اجلاس میں ڈاکٹر رحیق عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جھوٹ اور کاغذی اعلانات کے ذریعے قوم کو بے وقوف بنانے کا سلسلہ بند کر دے۔ عوام جاننا چاہتے ہیں نندی پور پاور پلانٹ ، قائداعظم سولر پارک کی پیداوار اور درجنوں ایم او یوز کہاں ہیں ؟ ۔انہوں نے کہا کہ پہلے روزے نے ہی حکمرانوں کے جھوٹے اعلانات اور توانائی کے منصوبوں کی حقیقت کا پردہ چاک کر دیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکمرانوں کو خبردار کر رہے ہیں کہ وہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کر دے ورنہ گلی گلی میں احتجاج ہو گا ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 21 جون 2015 کی مزید خبریں
-
گال ٹیسٹ :اسد شفیق نے ٹیل اینڈرز کے ساتھ مل کر پاکستان کی ڈوبتی کشتی کو بھنور سے نکال دیا،گرین شرٹس 417 رنز بنا کر 117رنز کی برتری حاصل کرلی ،اسد شفیق نے 131رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، سرفرا ز احمد 96رنز ... مزید
-
پاکستان قسمت کے ہاتھوں مجبور ہوکر پروفیشنل اسنوکر ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا، آئرلینڈ کو 4-1 سے ہرانے کے باوجود کوارٹر فائنل میں رسائی نہ مل سکی، ویلز سے شکست کے باوجود آسٹریلیاایک فریم کے فرق سے اگلے ... مزید
-
پاکستان ریلویز ‘ امریکن جنرل الیکٹرک کمپنی معاہدہ،پاکستان ریلویز اور امریکن جنرل الیکٹرک کمپنی کے نمائندگان کے مابین55لوکوموٹو کی خریداری کے معاہدہ پر دستخط، امریکن ساختہ لوکوموٹوز کی خاصیت یہ ... مزید
-
رمضان بازاروں میں چینی کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ دکھانے کی شرط ختم ،رمضان پیکیج کے ثمرات ہر قیمت پر عام آدمی تک پہنچائیں گے، گزشتہ برس سے بڑھ کر انتظامات ،کسی کو عوام کے مفاد سے نہیں کھیلنے دوں ... مزید
-
آج رواں سال کاطویل ترین دن ہوگا
-
جعلی گدی نشین ظالم سردار سیاسی مردہ گھوڑے نیا پاکستان بنانے والی پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں، جمشید دستی،عوام جان لیں یہ تبدیلی کیلئے نہیں اقتدار کی بھوک کیلئے ایک ٹوکری میں جمع ہورہے ہیں بلدیاتی الیکشن ... مزید
-
کامونکے،گھریلو جھگڑوں سے تنگ شخص نے دو کمسن بیٹیوں کو ذبح کردیا، بیوی شدید زخمی
-
لاہور کے دو مختلف علاقوں سے تین نامعلوم نوجوانوں کی نعشیں برآمد
-
اسلام آباد،ایک ماہ میں لڑکے کے بدفعلی کے بعد قتل کا تیسراواقعہ،پولیس بے بس، لاپتہ بچے کی لاش زیر تعمیر مکان سے برآمد کرکے ہسپتال منتقل کردی گئی،ملزم گرفتار
-
یمن مذاکرات کی ناکام،سعودی جنگی طیاروں حوثی باغیو ں پر بمباری
-
امریکہ میں میکسیکو کے سابق گورنر پر منی لانڈرنگ کی فرد جرم عائد
-
چین،چھ لاکھ چونسٹھ ہزار افراد بارش سے متاثر ، امدادی کاموں میں شدید مشکلات
-
امیر قطر کا ایرانی صدر سے رابطہ، تعلقات کی بہتری پر اتفاق
-
سعودی عرب ،اسامہ کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی درخواست مسترد،فوجی کارروائیوں کے دوران ہلاک افراد کے ڈیتھ سر ٹیفکیٹ جاری نہیں کیے جاتے امریکی سفارتخانے کا موقف
-
تفتیش میں تعاون، ایرانی عسکری قیادت اشتہاریوں کی فہرست سے خارج،امریکا اب 23 کے بجائے صرف 15 ایرانی فوجیوں سے تفتیش کرے گا
-
اسکاٹ لینڈ کے جزیرے پر 5 دہائیوں بعد پہلا جرم، جزیرہ کنا اگرچہ کم آبادی پر مشتمل ہے لیکن گزشتہ 50 سال سے اس جزیرے پر کوئی جرم نہیں ہوا
-
خواتین کے اسٹیڈیم جانے پر پابندی، ایرانی خاتون نائب صدر برہم،حکومت مذہبی رہنماوٴں کے نظریات کا احترام کرتی ہے لیکن ساتھ ہی وہ ’معاشرے کے ایک دوسرے طبقے کے جائز مطالبات‘ کا بھی احترام کرتی ہے، ایرانی ... مزید
-
ممبئی میں زہریلی شراب پینے سے 74 افراد ہلاک، تین افراد گرفتار
-
رمضان المبارک میں سحری اور افطاری سمیت دیگر اوقات میں بجلی کی بدتر ین لوڈشیڈ نگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں ،ملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ اور شدید گرمی کے باعث 2بچوں سمیت 6افراد جاں بحق ‘ حکومتی دعوؤں ... مزید
-
عوام پر پٹرولیم بم گرانے کی تیاریاں مکمل،یکم جولائی سے پٹرول3 روپے6 پیسے،مٹی کا تیل1 روپے،لائٹ ڈیزل1 روپے11 پیسے مہنگا ہونے کا امکان، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں2 روپے21 پیسے کمی کی جائے گی،سمری تیار، ... مزید
-
عسکریت کے خلاف جنگ ا تحاد سے ہی جیتی جا سکتی ہے،آصف زرداری ، ضر روی ہے تمام ادارے اپنے اختیارات کے اندر رہتے ہوئے فرائض سر انجام دیں ، بے نظیر بھٹو کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے جمہوریت کے استحکام ، عوام ... مزید
-
وزیر اعظم سے سیکرٹری پانی و بجلی کی ملاقات ،لوڈشیڈنگ پر تفصیلی بریفنگ دی،لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں،وزیر اعظم
-
متنازعہ دفاعی مبصر زید حامد کو تقریب میں متنازعہ تقاریر کرنے پر سعودی پولیس نے گرفتار کر لیا ،نامعلوم مقام پر منتقل
-
وزیراعلیٰ سے جرمن سفیر کی سربراہی میں توانائی کی معروف بین الاقوامی کمپنی کے وفد کی ملاقات، شعبہ توانائی میں تعاون پر تبادلہ خیال،پنجاب میں گیس سے 3600 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ... مزید
-
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی ملاقات ، پاک امریکہ مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس اور ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ فریم ورک معاہدے کے انعقاد سے متعلق تبادلہ خیال
-
پاکستا نی خفیہ ادارے پر حملہ ، امریکی شہری کو ساڑھے سات سال قید کی سزا ، مالدیپ کے شہری علی جلیل کو تقریباً ڈھائی ہزار ڈالر فراہم کیے تھے ۔ 51 سالہ ریاض قادر خان کا عدالت میں اعتراف جرم
-
سحر، افطار اور تراویح کے اوقات میں صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، عابد شیر علی ،پہلے روزے پر لوگوں کو لوڈمینجمنٹ پر جو تکلیف پہنچی اس کیلئے معذرت خواہ ... مزید
-
طاہر القادری 29 جو ن کو صبح 7 بجے لاہور پہنچیں گے،عوامی تحریک اور منہاج القرآن کی مشاورتی کونسل کے اجلاس میں ان کی آمد کا شیڈول جاری کیا گیا،حکومت نے لوڈشیڈنگ کنٹرول نہ کی تو ملک گیر احتجاج کیا جائے ... مزید
-
آصف زرداری کا فوج کیخلاف بیان بے بنیاد ، فوری اپس لیں،جہانگیر ترین، جولائی کے آخری 15روز میں جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ تاریخ ساز ہوگا ،جمہوریت میں قربانی کا مقصد لوٹ مار نہیں ہوتی ، مسلم لیگ (ن) دھاندلیوں ... مزید
-
عالمی بنک نے پاکستان کیلئے 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی، رقم گڈو بیراج کی بحالی‘ سندھ میں آبپاشی نظام کی بہتری پر خرچ ہو گی،علامیہ
-
بلاول ہاؤس کے بعد رائیونڈ کی باری آئے گی،حمید گل،نواز شریف کی کرپشن آصف علی زرداری سے زیادہ ہے، آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو
-
پاک چائنامعاہدے بلوچ قوم کی آوازکودبانے کی سازش ہے، براہمدغ بگٹی، انسانی حقوق کے ادارے بلو چستان میں جاری ریاستی بلوچ قوم کی نسل کشی کوروکنے کیلئے کرداراداکریں،بلوچ مسئلے کاپرامن حل اقوام متحدہ ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.