متنازعہ دفاعی مبصر زید حامد کو تقریب میں متنازعہ تقاریر کرنے پر سعودی پولیس نے گرفتار کر لیا ،نامعلوم مقام پر منتقل

اتوار 21 جون 2015 08:12

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 جون۔2015ء) پاکستان کے متنازعہ دفاعی مبصر زید حامد کو متنازعہ تقاریر کرنے پر سعودی پولیس نے مکہ میں گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق زید زمان حامد نے کئی روز قبل سعودی عرب میں ایک تقریب میں متنازعہ تقریر کی جس پر تقریب میں شریک ایک شخص نے انتظامیہ سے شکایت کردی جس پر سعودی پولیس نے زید حامد کو اپنی تحویل میں لے لیا اور ان سے تفتیش کیلئے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق زید حامد کے دورہ سعودی عرب کے دوران ان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں جو بعد ازاں زید حامد کی رہائی کیلئے تگ و دو کرتی رہیں لیکن کامیاب نہ ہوسکیں۔ ذرائع کے مطابق زید حامد کی اہلیہ کے ویزے کی مدت ختم ہوگئی جس پر انہیں پاکستان واپس روانہ کردیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ زید زمان حامد پاکستان میں اپنی متنازعہ تقاریر اور بیانات کی وجہ سے کافی شہرت کے حامل ہیں اور عوام میں ان کے خلاف کافی تشویش پائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :