عوام پر پٹرولیم بم گرانے کی تیاریاں مکمل،یکم جولائی سے پٹرول3 روپے6 پیسے،مٹی کا تیل1 روپے،لائٹ ڈیزل1 روپے11 پیسے مہنگا ہونے کا امکان، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں2 روپے21 پیسے کمی کی جائے گی،سمری تیار، یکم جولائی سے گیس مزید مہنگی کردی جائے گی ، گھریلو صارفین کے لیے پندرہ فیصد جبکہ پاور پلانٹس کے لیے تیس فیصد مہنگی ہوسکتی ہے ، میڈیا رپورٹس

اتوار 21 جون 2015 08:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 جون۔2015ء)اوگرا نے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کیلئے سمری تیار کر لی،پٹرول کی قیمت میں3 روپے 6 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کے اضافے کیلئے سمری وزارت خزانہ کو ارسال کیلئے تیار کر لی ہے ،سمری کے مطابق یکم جولائی سے ہائی سپیڈ ڈیزل کے علاوہ تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیا جائیگا،پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 6 پیسے ،مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے ،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے11 پیسے اضافے کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 21 پیسے کمی کی جائے گی۔

ادھروزارت پٹرولیم اور گیس نے یکم جولائی سے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وزارت پٹرولیم کی جانب سے یکم جولائی سے گیس کی قیمتیں بڑھائے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس انفراسٹرکچر بل کی منظوری کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے صنعتی صارفین کے لیے گیس 53فیصد جبکہ کمرشل صارفین کیلئے اٹھارہ فیصد مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق کھاد کے کارخانوں کے لیے گیس چونسٹھ فیصد مہنگی کی جائے گی جبکہ سی این جی کی قیمت میں پچیس فیصد اضافہ کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :