پیپلز پارٹی کا صوبوں میں نیب کی کارروائیوں پر شدید اعتراض ،پارٹی رہنماؤں کا اندرون سندھ نیب دفاتر کھولنے، مختلف اداروں کے افسران سے تفتیش اور بغیراجازت گرفتاریوں پر تحفظات کا اظہار،نیب صوبائی حکومت کی منظوری کے بغیر کارروائینہیں کر سکتی، سندھ میں دفاتر کھولنے کامعاملہ کو عدالت میں چیلنج کرنیکا فیصلہ

جمعہ 19 جون 2015 07:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 جون۔2015ء) پیپلز پارٹی نے نیب کی صوبوں کے اندر کارروائیوں پر بھی شدید اعتراض کیا ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ نیب کے اختیارات سے تجاوز کو عدالتوں میں چیلنج کیا جائے گا ۔یہ فیصلہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہونیوالے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اندرون سندھ نیب کے دفاتر کھولنے اور مختلف اداروں کے افسران سے تفتیش کرنے اور صوبے کے چیف ایگزیکٹو کی اجازت کے بغیر گرفتار کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے نیب کی کارروائیوں کو اٹھارہویں ترمیم سے متصادم قرار دیا اور کہا کہ نیب اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومت کی منظوری کے بغیر کارروائی کا کوئی اختیار نہیں رکھتی نیب نے سندھ میں جو دفاتر صوبائی حکومت کی منشاء کے بغیر کھولے ہیں انہیں عدالت میں چیلنج کیا جائے گا کمیٹی نے اس فیصلے کی منظوری دی ۔

متعلقہ عنوان :